خطبات محمود (جلد 26) — Page 254
$1945 254 خطبات محمود کے مطابق ہمیشہ موڑتے رہتے ہیں۔کبھی وہ اسے دائیں طرف کر دیتے ہیں اور کبھی بائیں طرف۔ایسا ہی وہ اعلان بھی ہے جو بالشویک (Bolshevik) نظام کے متعلق ایک مسلمان امام نے کیا۔اگر مسلمان اس ملک میں پوری طرح آزادی رکھتے ہیں، اگر عیسائیت وہاں پوری آزادی کے ساتھ اپنے عقائد کو پھیلا رہی اور لوگوں سے اپنے دین پر عمل کرارہی ہے تو آخر وجہ کیا ہے کہ سوویٹ نظام غیر ممالک کے لوگوں کو اپنے ملک میں آنے کی اُسی طرح کھلی اجازت نہیں دیتا جس طرح ساری دنیا کے ممالک میں لوگوں کو آنے جانے کی اجازت ہے۔آخر یہ چھپانا اور لوگوں کو اپنے ملک میں داخلہ کی اجازت نہ دینا کس غرض کے لئے ہے۔امریکہ میں ساری دنیا کے سیاح اور تاجر اور پیشہ ور جاتے ہیں مگر امریکہ کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔انگلستان میں ساری دنیا کے سیاح اور تاجر اور پیشہ ور جاتے ہیں مگر انگلستان کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔فرانس میں ساری دنیا کے سیاح اور تاجر اور پیشہ ور جاتے ہیں مگر فرانس کو اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔حتی کہ ہٹلر کی جرمنی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا تھا۔مسولینی کی اٹلی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا تھا اور وہاں سب لوگ آسانی سے آجا سکتے تھے۔فرانکو کے سپین کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور وہاں سب لوگ آسانی سے آ جا سکتے ہیں۔ایشیائی حکومتیں جن کے متعلق مشہور ہے کہ وہ سختی سے کام لیتی ہیں وہ بھی اس قسم کی رکاوٹیں حائل نہیں کرتیں اور نہ ان ممالک میں لوگوں کے آنے جانے میں کسی قسم کی دقتیں ہیں۔ایران میں بھی لوگ جاتے ہیں، عراق میں بھی جاتے ہیں، شام میں بھی جاتے ہیں، مصر میں بھی جاتے ہیں۔جاپانی لوگ نہایت قدامت پسند مشہور ہیں مگر جاپان میں بھی لوگوں کے آنے جانے میں کوئی روک نہیں تھی۔چین ایک نہایت پیچھے رہا ہو ا ملک ہے مگر اس میں بھی لوگوں کے آنے جانے میں کوئی روک نہیں۔پس آخر وہ کیا چیز ہے جس کو چھپانے کے لئے روس میں کثرت سے اور ہلا نگرانی لوگوں کو آنے جانے کی اجازت نہیں۔یہاں تک کہ روس کی سیر کے لئے جو بیرونی ممالک کے نمائندے جاتے ہیں ان کے ساتھ بھی ہر وقت ایک روسی افسر رہتا ہے۔بظاہر تو یہ غرض ہوتی ہے کہ ان کو روس دکھایا جائے لیکن باہر آکر وہ بتاتے ہیں کہ ان کی اصل غرض یہ تھی کہ ہمیں پوری طرح روس دیکھنے نہ دیں۔صرف وہی حصہ دیکھنے دیں جس کے متعلق وہ چاہتے ہیں کہ ہم دیکھیں۔وہ حصہ