خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 195 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 195

$1945 195 خطبات محمود اور اندھے ہی مر جاتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ اگر جماعت ایک مقصد کو سامنے رکھ کر چلے گی اور دین کی ترقی اور شوکت کے لئے کوشش کرے گی تو جدھر بھی وہ منہ کرے گی اور جہاں بھی جائے گی جب یہ وہاں پہنچے گی تو دیکھے گی کہ اللہ تعالی اس کے انتظار میں پہلے سے وہاں کھڑا ہے۔پس اس رویا میں بشارتوں والی کئی شقیں ہیں۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جن لوگوں پر میں نے اس بات کا اظہار کیا ہے خدا تعالیٰ اُن کو توفیق دے کہ وہ اپنا فرض سمجھیں۔اور دوسرے حصہ کو بھی جس پر میں نے یہ بات ظاہر نہیں کی عمدگی سے اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔اور بار بار اور ہر جگہ پر عمدگی سے اپنی چہرہ نمائی فرمائے تاکہ ہم اگلے جہان میں اُس کا چہرہ دیکھنے کے انتظار میں نہ رہیں بلکہ اسی دنیا میں ہمیں اُس کا چہرہ نظر آجائے۔آمین۔“ الفضل مورخہ 7 مئی 1945ء) 1: البقرة: 116 --------------------