خطبات محمود (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 177 of 516

خطبات محمود (جلد 26) — Page 177

$1945 177 خطبات حمود بیٹھ سکیں۔کیونکہ جس جگہ ایک لاکھ آدمیوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے گا اُس جگہ کو ایسے رنگ میں بنایا جائے گا کہ ہر ایک شخص تک آواز پہنچ سکے۔اس کے لئے بہترین طریقہ وہی ہے جو اٹلی وغیرہ میں رائج ہے جس کو غالباً ایمفی تھیٹر (Amphitheatre) 1 کہتے ہیں۔یہ اس رنگ میں ہوتا ہے کہ لیکچرار کے کھڑے ہونے کی جگہ کے پاس سے ہی عمارت شروع ہو جاتی ہے اور سیڑھیاں نیچے سے اوپر چڑھتی چلی جاتی ہیں۔جیسے ہماری جلسہ گاہ میں گیلریاں ہوتی ہیں اسی طرح یہ سیڑھیاں ہوتی ہیں۔فرق یہ ہوتا ہے کہ ہماری جلسہ گاہ میں گیلریاں کناروں پر جا کر شروع ہوتی ہیں لیکن یہ سیڑھیاں لیکچرار کے کھڑے ہونے کی جگہ کے پاس سے ہی اٹھائی جانی شروع ہو جاتی ہیں اور ہر پچھلی سیڑھی پہلی سیڑھی سے بلند ہوتی چلی جاتی ہے۔جہاں تک عام اندازہ ہے اگر ایک آدمی کے بیٹھنے کے لئے تین فٹ جگہ رکھی جائے تو ایک لاکھ آدمیوں کے بیٹھنے کے لئے تین لاکھ فٹ جگہ کی ضرورت ہے۔تین لاکھ فٹ جگہ کے معنے یہ بنتے ہیں کہ اگر گیلریوں کی جگہ پختہ نہ بنائیں بلکہ لکڑی کی گیلیاں 2 لگائی جائیں تو اگر چہ میں انجینئر تو نہیں ہوں لیکن اس کے متعلق میں نے موٹا اندازہ لگایا ہے کہ اس پر چھیں ستائیس ہزار گیلیاں لگیں گی۔اگر لکڑی کی گیلیاں لگائی جائیں جو پچیس تیس سال تک کام دیں گی تو اُس وقت کی قیمتوں کے لحاظ سے تو نہیں۔جنگ سے پہلے جو قیمتیں تھیں اُن قیمتوں کے لحاظ سے چھیں ستائیس ہزار چیل کی گیلیوں پر دولاکھ روپیہ خرچ ہو گا اور ان گیلیوں کے رکھنے کے لئے لوہے کے گارڈروں پر تین لاکھ روپے کا اندازہ ہے۔اور دولاکھ روپیہ کم از کم چھت پر خرچ ہو گا۔یہ سات لاکھ روپیہ بنتا ہے۔اور چونکہ اندازہ میں غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں ایک لاکھ روپیہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے رکھیں تو کم سے کم آٹھ لاکھ روپیہ میں یہ عمارت بنے گی۔اور اگر پختہ یعنی اینٹوں اور سیمنٹ کی عمارت بنائی جائے جو کئی سو سال تک کام دے تو ایسی عمارت پر پچیس لاکھ روپیہ صرف کرنا ہو گا۔اتنی بڑی جگہ دس ایکڑ زمین میں بنے گی۔اور دس ایکڑ زمین میں اس قسم کی سیڑھیاں بناتے چلے جانے کا یہ مطلب ہے کہ اگر پچھلی اونچائی پچاس فٹ اور اگلی ڈیڑھ فٹ ہو تو دس ایکڑ زمین میں پچیس فٹ اونچی دیواریں ایک دوسرے کے ساتھ لگی ہوئی اٹھائی جائیں۔یہ عمارت ہمارے سکول اور بورڈنگ دونوں کے مجموعے سے کوئی دو سو گنے بڑی ہو جاتی ہے۔