خطبات محمود (جلد 26) — Page 173
1945ء 173 خطبات محمود استعمال کرنا چاہیے تا کہ ہمارے لئے پہلے سے بھی زیادہ آسانیاں پیدا ہو جائیں اور پہلے سے بھی زیادہ سامان ہمیں مل جائیں۔ خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت کے لوگوں کو صحیح طور پر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور جو ہدایات میں نے دی ہیں اُن پر عمدگی سے عمل کرنے کی جماعت کو توفیق بخشے۔ تا کہ میں اپنی نگرانی کے ساتھ لاہور میں احمدیت کی مضبوطی سے عہدہ بر آہو کر سارے پنجاب 66 کی تبلیغ کی تکمیل میں کامیاب ہو سکوں اللهُمَّ أَمِينَ ۔“ الفضل مورخہ 19 اپریل 1945ء) 1: بخاری کتاب العلم باب قول النبى صلى الله عليه وسلم رُبَّ مُبَلِّغ أَوْعَى مِنْ سَامِعِ