خطبات محمود (جلد 26) — Page 174
+1945 174 (13) خطبات محمود احمدیت کی ترقی کے سامان۔ہال اور اس کے لوازمات کے اخراجات کا سرسری تخمینہ (فرموده 20 /اپریل 1945ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”گو مجھے کل سے بخار تو نہیں لیکن پیچش کی تکلیف ہے اور کھانسی بھی باقی ہے۔اس کے باوجود میں جمعہ کے لئے اس لئے آگیا ہوں کہ دو جمعے ہو گئے میں نے قادیان میں جمعہ نہیں پڑھایا۔میں نے گزشتہ ایک خطبہ میں بیان کیا تھا کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی ترقی کے سامان پیدا ہو رہے ہیں۔چنانچہ پچھلے مہینہ کی بیعت جو ہے وہ بھی گزشتہ مہینوں سے زیادہ رہی ہے۔اس مہینہ میں کچھ کمی معلوم ہوتی ہے لیکن چونکہ میں اس دفعہ سفر پر رہاہوں اور ساری دفتری ڈاک ابھی میرے سامنے نہیں آئی اس لئے ممکن ہے یہ کمی اِس وجہ سے نظر آتی ہو کہ ابھی میں ساری ڈاک نہیں دیکھ سکا۔بہر حال جماعت کی ترقی کے سامان خدا تعالیٰ کے فضل سے نمایاں طور پر پیدا ہو رہے ہیں۔چنانچہ میرے اعلان کے بعد تین فوجی لفٹیننٹوں کو نے بیعت کی ہے جن میں ایک انگریز بھی ہے۔اور اس انگریز کے اخلاص کا اس سے پتہ لگتا ہے کہ مجھے بیت المال والوں نے بتایا ہے کہ اس نے دو سو روپیہ زکوۃ کا بھیجا ہے اور اس کے علاوہ