خطبات محمود (جلد 26) — Page 172
$1945 172 خطبات محمود کام کرنے کی روح اور بیداری بھی پیدا ہو جائے گی۔ایسے نوجوانوں کے رات دن کان بھرنے چاہئیں کہ وہ اسلامی تعلیم کی پابندی نہ کر کے کیوں جماعت کے اندر تفرقہ اور شقاق کا موجب بنتے ہیں۔اور جماعت کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے اندر یہ احساس پیدا کیا جائے کہ کیوں وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایت کو وہ قیمت دینے کے لئے تیار نہیں جو قیمت وہ فیشن کو دے رہے ہیں۔اگر نوجوانوں پر متواتر یہ زور ڈالا جائے تو کچھ عرصہ کے اندر اُن کی اصلاح بھی ہو جائے اور پھر مقامی کاموں پر جو مرکز کا حصہ نہ ہوں اُن کو مقرر کر کے ان کی دلچسپی کو بھی قائم رکھا جا سکتا ہے اور ان کی فقال روح کو مرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔اس طرح ہماری دونوں باتیں پوری ہو جائیں گی۔یہ قانون بھی پورا ہو جائے گا کہ جو نوجوان عَلَى الْإِعْلان شریعت کے احکام کی خلاف ورزی کرنے والے ہوں اُن کو کسی ملی عہدہ پر مقرر نہ کیا جائے اور یہ بات بھی پوری ہو جائے گی کہ ایسے نوجوانوں کو اپنے ارد گر در کھا جائے تا کہ خود اُن کی بھی اصلاح ہو اور وہ آگے دوسروں کی اصلاح کا موجب ہوں۔پس میں امید کرتا ہوں کہ لاہور کی جماعت جلد سے جلد ان دو باتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی اور اپنے نظام کو اس رنگ میں چلائے گی کہ نئے نوجوانوں کو آگے لانے کی کوشش کی جائے اور ان کو مقامی عہدوں پر مقرر کر کے ان کی فقال روح کو ابھارا جائے۔میں نے بتایا ہے کہ مجھے یہاں کئی قسم کی طبائع اور کئی قسم کی لیاقتوں کے نوجوان نظر آئے ہیں جو کام کرنے کے لحاظ سے نہایت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔مگر وہ ایسے ہی پڑے ہیں جیسے دو پہاڑوں کی وادیوں میں پھول نکلتے بھی ہیں اور لہلاتے بھی ہیں اور سوکھ بھی جاتے ہیں۔لیکن اُن کو نہ نکلتے وقت کوئی دیکھتا ہے، نہ لہلہاتے وقت کوئی دیکھتا ہے اور نہ ہی ان کے سوکھنے پر کسی کو افسوس پیدا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا ان وادیوں میں سے دوبارہ پھول نکالنا خدائی طاقت میں ہے۔اس کی طاقتیں غیر متناہی ہیں وہ اسی لئے بعض چیزوں کو ضائع کر دیتا ہے اور ان کی پروا نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ میں جب چاہوں اور جو کچھ چاہوں پیدا کر سکتا ہوں۔لیکن یہ مقام ہمارا نہیں ہم یہ کام نہیں کر سکتے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے جو چیزیں ہمارے ہاتھ میں دی ہیں ہمیں اُن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اور ان چیزوں کو بیج کے طور پر