خطبات محمود (جلد 26) — Page 197
$1945 197 خطبات حمود اُتار چڑھاؤ رو نما ہونے والے ہیں۔اور مسٹر ماریسن کے قول کا مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایسے تغیرات اور فساد کے وقت میں سب سے اچھا کام کرنے والا ثابت ہوں گا۔اس رؤیا سے معلوم ہوتا ہے کہ جنگ جو بظاہر اب ختم ہو رہی ہے اس کو ختم نہیں سمجھنا چاہیے۔بلکہ اس جنگ کے نتائج میں بعض اور ایسی باتیں پیدا ہونے والی ہیں جن کی وجہ سے شورش اور جھگڑے ، اختلافات اور مناقشات کا سلسلہ جاری ہو جائے گا۔اور نہ صرف یہ کہ یہ جھگڑے اور فسادات جیسا کہ پہلی بعض رویا میں بتایا جا چکا ہے انگلستان سے باہر رونما ہوں گے بلکہ خود انگلستان میں بھی مناقشات اور اختلافات کا دروازہ زیادہ وسیع ہو جائے گا۔اور انگلستان کا نگڑے کے علاقہ کی طرح ایک آتش فشاں مادہ رکھنے والا ملک ثابت ہو گا۔مگر ساتھ ہی اس میں اس بات کی خبر معلوم ہوتی ہے کہ انگلستان ان جھگڑوں اور فسادات کے نتیجہ میں تباہ نہیں ہو گا کیونکہ رویا میں ایک شخص کی زبانی یہ کہا گیا ہے کہ میرے جیسا دانا اور سمجھ دار آدمی اتنے سالوں میں کوئی نہیں ہو گا۔ایسا فقرہ وہی کہا کرتا ہے جو ان مناقشات اور فسادات کو کم کرنے یا دور کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ممکن ہے کہ لیبر پارٹی کی وجہ سے جن خطرات کا امکان پایا جاتا ہے وہ خطرات مسٹر ماریسن کے اثر کے نتیجہ میں دور ہو جائیں یا کم ہو جائیں یا ممکن ہے کہ مسٹر ماریسن اپنی پارٹی کو بدل کر کسی اور پارٹی میں شامل ہو جائیں اور ان کو ایسا کام کرنے کا موقع مل جائے۔بعض دفعہ ناموں کی تعبیر بھی ہوتی ہے۔ممکن ہے اس نام کی بھی تعبیر ہو۔مجھے اس وقت اس نام کے معنے معلوم نہیں۔اور اگر ظاہر مراد ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ مسٹر ماریسن کو کوئی بڑا کام کرنے کا موقع ملے گا۔میں اس سے پہلے مسٹر ماریسن کے متعلق ذاتی طور پر کوئی واقفیت نہیں رکھتا۔مجھے ان کے متعلق بہت ہی کم ذاتی واقفیت ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔لیکن اخباری لحاظ سے بھی مسٹر ماریسن کے متعلق کوئی ایسی معلومات حاصل نہیں جن کی وجہ سے ان سے کوئی لگاؤ ہو۔بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ خواہیں دماغی خیالات کا نتیجہ ہوتی ہیں۔اگر ایسا ہو تا تو میری خواب میں ان لوگوں میں سے کسی کا نام آنا چاہیے تھا جن کے ساتھ ہمارے ذاتی تعلقات رہے ہیں یاجو سیاسی لحاظ سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں یا جن سے ہماری جماعت کو کام پڑے ہیں۔اگر اس بناء پر