خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 653 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 653

$1944 653 40 خطبات محمود صنعت و حرفت کے متعلق اسلام کے چند اہم اصول فرموده 17 نومبر 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گزشتہ دو خطبات سے پہلے میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں ذکر کیا تھا کہ تبلیغی لحاظ سے جہاں میں نے قرآن شریف کے تراجم اور بعض دوسری اسلامی کتابوں کے تراجم کی طرف توجہ دلائی ہے وہاں اسی سلسلہ میں میں ایک اور مضمون کی طرف بھی جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ مضمون اُس کی تجارت اور صنعت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔آج میں اسی ہے مضمون کے متعلق اپنے بعض خیالات کا تفصیلی طور پر اظہار کرناچاہتا ہوں۔دنیا میں جب کبھی مذہبی یا غیر مذہبی جماعتیں بڑھتی اور ترقی کرتی ہیں تو ان کے کام بھی ساتھ ہی ساتھ بڑھتے چلے جاتے ہیں۔فرض کرو پہلے ایک جماعت زمینداروں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے تو پھر ترقی کر کے وہ ملازموں کو اپنے اندر شامل کرنا شروع کر دیتی ہے۔پھر ہم مزدور پیشہ لوگوں کو وہ اپنے اندر شامل کرنا شروع کر دیتی ہے۔پھر کاریگر اُس میں شامل ہوتے ا ہیں۔پھر صناع اُس میں شامل ہوتے ہیں۔پھر تاجر اس میں شامل ہوتے ہیں۔اور ہر ایک جماعت جو اس بڑی جماعت میں آکر داخل ہوتی ہے وہ اپنے ساتھ اپنی روایتیں لاتی ہے، ا