خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 652 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 652

خطبات محمود 652 $1944 جس طرح ایک چڑیا کا خون بہاتے وقت کسی انسان کے دل میں درد پیدا نہیں ہوتا اسی طرح اُس وقت کسی قربانی میں رحم سے کام نہیں لیا جائے گا اور مومنوں کا فرض ہو گا کہ وہ آگے بڑھیں اور اپنی جانیں ایک بے حقیقت شے کی طرح اُس کے آستانہ پر قربان کر دیں۔لیکن جب تک وہ وقت نہیں آتا جو حقیقی ایمان کے مظاہرہ کا وقت ہو گا اُسوقت تک ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم لہو لگا کر ہی شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش کریں تاکہ ایمان اور اخلاص اور محبت کا کوئی نہ کوئی رنگ ہم اپنے ساتھ رکھتے ہوں اور خدا تعالیٰ کے سامنے ننگے، اندھے، بہرے اور گونگے ہونے کی حالت میں نہ کھڑے ہوں۔اَلْعِيَاذُ بِاللهِ"۔(الفضل14/اکتوبر 1944ء) 1 : لینگوا فرینکا (LINGUA FRANCA) ایسی زبان جس میں مختلف زبانیں بولنے والے تبادلہ خیال کر سکیں۔2 : در ثمین اُردو۔صفحہ 158۔زیر عنوان متفرق اشعار