خطبات محمود (جلد 25) — Page 519
خطبات محمود 519 $1944 نکل جائے گا۔بہر حال تحریک جدید کا اجراء جن اغراض کے ماتحت الہی تصرف سے ہوا تھا اُن کی وجہ سے میں سمجھتا تھا کہ تحریک جدید کا پہلا دور جب ختم ہو گا تو خدا تعالیٰ ایسے سامان بہم پہنچائے گا کہ تحریک جدید کی انفراض کو پورا کرنے میں جورو کیں اور مواقع ہیں خدا تعالیٰ ان کو ہے دور کر دے گا اور تبلیغ کو وسیع کرنے کے سامان بہم پہنچا دے گا۔اور چونکہ تبلیغ کے لیے سامان بغیر جنگ کے خاتمہ کے میسر نہیں آسکتے اس لیے میں سمجھتا تھا کہ 1944 ء کے آخر یا 1945ء کے شروع تک یہ جنگ ختم ہو جائے گی اور ہمیں تبلیغ کے لیے آسانی سے سامان میسر آسکیں گے۔چنانچہ اب اس قسم کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔مستقبل کے متعلق یقینی طور پر تو ی نہیں کہا جاسکتا لیکن "ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات"۔آثار سے پتہ لگتا ہے کہ میر اوہ خیال رست تھا۔اب ایسے تغیرات پید اہورہے ہیں کہ جنگ اِس سال کے آخر یا اگلے سال کی پہلی ششماہی میں مختم ہو جائے گی۔چنانچہ آج انگلستان کے وزیر اعظم کی اخبارات میں تقریر شائع ہوئی ہے کہ عنقریب ہم جرمنی کو شکست دیں گے جس کے بعد جاپان بھی ہتھیار ڈال دے گا۔اس کے ساتھ ہی ہے انگلستان کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کے اجلاس کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا موجودہ اجلاس ختم ہوتا ہے۔اب 20 ستمبر کو پارلیمنٹ کھلے گی۔اگر اس عرصہ میں دشمن نے ہتھیار ڈال دیے تو 20 ستمبر سے پہلے ہی پارلیمنٹ کا اجلاس بلا لیا جائے گا۔اِس اعلان سے معلوم ہو تا ہے کہ گورنمنٹ کو امید ہے کہ شاید دشمن 20 ستمبر سے پہلے ہی ہتھیار ڈال دے گا۔یہ حالات بتارہے ہیں کہ جنگ اس سال کے آخر یا 1945ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔جنگ کے ختم ہو جانے کے معابعد تبلیغ کے لیے تمام سہولتیں میسر نہیں آسکتیں مگر بہت سی تنگیاں ضرور دور ہو جائیں گی۔اگر پہلے گورنمنٹ پاسپورٹ دینے میں بخل سے کام لیتی تھی تو جنگ کے بعد می بخل تو کرے گی مگر اتنا نہیں۔پہلے اگر دس ہیں آدمیوں کو پاسپورٹ ملتا تھا تو پھر پچاس ساٹھ آدمیوں کو ملنے لگ جائے گا۔غرض کچھ نہ کچھ سہولتیں جنگ کے خاتمہ پر ضرور میسر آجائیں گی میں اور جنگ کے خاتمہ کے بعد ایک سال کے اندر اندر تو انشاء الله حالات بالکل پلٹا کھا جائیں گے۔فوجوں کے اپنے اپنے ملکوں میں واپس چلے جانے کے سبب بہت سے جہاز فارغ ہے