خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 520 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 520

$1944 520 خطبات محمود ہو جائیں گے۔جنگی سامان بھی ادھر اُدھر لے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، سپاہی واپس آجائیں گے۔چھ سات ماہ یا آٹھ نو ماہ تک تو جہازوں پر سے جنگ کا بوجھ بالکل اٹھ جائے گا اور کثرت سے جہاز فارغ ہو جانے کی وجہ سے پھر جہاز ران کمپنیوں کا آپس میں مقابلہ شروع ہو جائے گا۔جب مقابلہ ہو گا تو جہاز سواریوں کے محتاج ہوں گے اور جب سواریوں کے محتاج ہوں گے تو لا ز ما زیادہ جگہ ملے گی۔گورنمنٹ تجارت کو فروغ دینے کے لیے جہازی انتظام کو می ترقی دیتی ہے۔جب جہازی انتظام وسیع ہو گا اور اس میں ترقی ہو گی تو لازماً پاسپورٹوں کے حاصل کرنے میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی۔کیونکہ اگر پاسپورٹ زیادہ نہیں ملیں گے تو میں سواریاں کم ہوں گی اور اگر سواریاں کم ہوں گی تو جہازی کمپنیوں کی مالی حالت کمزور ہو جائے گی اور اگر جہازی کمپنیوں کی مالی حالت کمزور ہوگی تو ملک کی تجارت بھی لازما کمزور ہو جائے گی۔اس لیے لاز ما گور نمنٹ جہازوں کے انتظام کو ترقی دینے کے لیے زیادہ پاسپورٹ دے گی تاکہ جہازی کمپنیوں کے کام میں ترقی ہو۔پس جہاز رانی کی ترقی کے ساتھ جب سفر میں سہولت ہے ہو جائے گی جب گورنمنٹ جہاز رانی کی ترقی اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے زیادہ پاسپورٹ دے گی تو ہم آسانی سے جہاں چاہیں گے مبلغ بھیج سکیں گے۔تحریک جدید کے واقفین کو تین تین چار چار سال پڑھائی کرتے ہو گئے ہیں مگر ابھی بہت فاصلہ باقی ہے جس کو انہوں نے ملے کرتا ہے۔واقعین کے اس گروپ کی پڑھائی کی تکمیل کا ہے اندازہ ایک سال کا ہے۔یہ ایک سال بھی دنیاوی علوم کے لیے ہے۔اس کے بعد علم کلام، بائیبل اور غیر مذاہب کے لٹریچر کے مطالعہ اور سلسلہ کے لٹریچر کے مطالعہ پر بھی کچھ عرصہ لگے گا۔گویا قریب ترین میعاد دو سال کی ہے۔اگر واقعین دیانت داری اور محنت سے تعلیم حاصل کریں تو یہ دو سال میں وہ تیار ہوں گے اور جنگ کے خاتمہ پر جو تغیرات پیدا ہوں گے اُن سے ہم پورے طور پر فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔اس وجہ سے میں نے واقعین تحریک جدید پر زور ڈالا تھا کہ وہ اپنی تعلیم کو جلدی مکمل کریں۔مگر افسوس ہے کہ جتنی پڑھائی انہوں نے اس عرصہ میں کی ہے میں میرے نزدیک اگر دیانت داری اور محنت سے کام لیا جاتا تو اس سے آدھے وقت میں اتنی پڑھائی ہو سکتی تھی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باری باری ایک سیڑھی سے دوسری سیڑھی پر اور دوسری