خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 728 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 728

خطبات محمود 728 $1944 وعدہ کے برابر ہونا چاہیے۔اس سے بعض دوستوں کو یہ دھوکا لگا ہے کہ گویا ہم نے حُکماً گیارھویں سال کے لیے وہ رقم مقرر کر دی ہے جو اُنہوں نے نویں سال میں دی تھی اور اب ان کو گیارھویں سال کا وعدہ لکھوانے کی ضرورت نہیں۔آپ ہی آپ دفتر والے سال نہم کے ہیم مطابق اُن کا وعدہ لکھ لیں گے لیکن یہ بات غلط ہے۔تحریک جدید کی بنیاد شروع سے ہی طوعی چندوں پر رکھی گئی ہے ہم اس میں کوئی چندہ حکما مقرر نہیں کرتے ، اور جیسا کہ میں نے ہے تحریک جدید کو جماعت کے سامنے پیش کرتے وقت بیان کیا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ حُكماً قربانی کرنے میں گو ثواب تو مل جاتا ہے لیکن اس قدر نفس کی صفائی نہیں ہوتی جس قدر کہ میں انسان کو اس کے نتیجہ میں نفس کی صفائی حاصل ہوتی ہے کہ اپنی مرضی سے اپنے ذمہ کوئی رقم مقرر کرے۔اس لیے میں یہ اعلان کر دیتا ہوں اور جماعت پر واضح کر دیتا ہوں کہ کسی کے ذمہ خود بخود کوئی رقم مقرر نہیں کی جائے گی۔جو نہیں لکھوائیں گے اُن کے متعلق یہی سمجھا جائے گا کہ وہ نہیں لکھوانا چاہتے۔یہ نہیں ہو گا کہ دفتر والے آپ ہی آپ نویں سال کے مطابق اُن کا وعدہ لکھ لیں۔بے شک ایک رنگ اخلاص کا یہ بھی ہے کہ دوست یہ کہیں کہ جب ہماری جان اور ہمارا مال سب کچھ خدا کی راہ میں اسلام کی خاطر وقف ہے تو جور تم بھی ہمارے ذمہ مقرر کی جائے گی ہم اُس کو ادا کر دیں گے۔مگر اس سے وہ فرض فوت ہو جاتی ہے جو میں تحریک جدید میں رکھی گئی ہے۔یہ تحریک شروع سے آخر تک طومی رہی ہے اور طوقی رہے ہے گی۔جس کی مرضی ہوگی اپنا وعدہ لکھوائے گا اور جس کی مرضی نہیں ہوگی وہ نہیں لکھوائے ہے گا۔اور جو اپنا وعدہ نہیں لکھوائے گا دفتر والے آپ ہی آپ اس کا وعدہ نہیں لکھیں گے۔پس ہے قادیان کی جماعت پر بھی اور باہر کی جماعتوں پر بھی میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جب تک کوئی شخص گیارھویں سال کے لیے خود اپنا وعدہ نہیں لکھوائے گا اُس وقت تک اُس کے نام کوئی رقم نہیں لکھی جائے گی۔دوسری بات جو گزشتہ خطبہ میں بیان کرنے سے رہ گئی تھی وہ یہ ہے کہ میں نے وقت نہیں بتایا تھا۔اب میں یہ اعلان کر دیتا ہوں جیسا کہ گزشتہ سالوں میں قاعدہ رہا ہے اس سال بھی وعدے بھیجوانے کا اصل وقت تو 31 دسمبر تک ہے۔جماعت کے جو دوست