خطبات محمود (جلد 25) — Page 727
خطبات محمود 727 $1944 دفتر میں پہنچ چکے ہیں میرا اندازہ ہے کہ غالباً اس تحریک کی مد میں جو رقم مانگی گئی ہے اس سے زیادہ انشاء الله وصول ہو جائے گی کیونکہ اس وقت تک دفتر تحریک جدید میں جو وعدے آ چکے ہیں وہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ کے ہیں اور بقیہ کمی کو پورا کرنے کی ذمہ داری بھی ہے جماعتوں کی طرف سے اٹھالی گئی ہے۔بعض حلقوں کی رقم مقرر کردہ اٹھائیس ہزار کی رقم سے زائد ہے۔بعض حلقوں کی رقم قریب قریب اتنی ہی ہے اور بعض حلقوں کی رقم میں ابھی فرق میلی ہے۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے جماعتوں نے جن کے ذمہ جو حصہ مقرر کیا گیا تھا ہر ایک نے اپنے اپنے حصہ کو پورا کرنے کا اقرار کر لیا ہے۔چونکہ وصولی میں بعض دفعہ بعض ر تمہیں رہ جاتی ہے مثلاً بعض وعدہ کرنے والے فوت ہو جاتے ہیں، بعض وعدہ کرنے والوں کو کوئی مالی ابتلاء پیش آ جاتا ہے یا کوئی ٹھوکر لگ جاتی ہے اس وجہ سے اگر وصولی میں ایک دو فیصدی کا فرق پڑی جائے تو جو زائد وصولی ہو گی اُس کے ذریعہ سے اُس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔پس اگر وعدوں کی وصولی برابر رہی تو پھر اُس حساب سے تراجم شائع کیے جائیں گے جو پہلے بتایا گیا ہے اور اگر وصولی بڑھ گئی تو پھر جتنی وصولی بڑھ جائے گی اُس حساب سے اُتنے ہی اور کتابوں کے تراجم بڑھا دیے جائیں گے۔دوسری تحریک میں نے گیارھویں سال کے لیے تحریک جدید کے متعلق کی تھی۔گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے اِس کا اعلان کیا تھا اور اس وقت تک اس تحریک میں گیارہ ہزار روپیہ کے وعدے آچکے ہیں۔جس بنیاد پر اس کا اعلان کیا گیا تھا اُس کے لحاظ سے گیارھویں سال کے کم از کم ایک لاکھ نوے ہزار کے وعدے آنے چاہئیں۔اس بارہ میں بعض ہے باتیں گزشتہ خطبہ جمعہ میں بیان کرنے سے رہ گئی تھیں وہ باتیں میں اس خطبہ میں بیان کر دیتا ہے ہوں۔ایک بات تو یہ ہے کہ بعض دوست اس غلطی میں پڑے ہیں یا ان کو یہ غلطی لگ سکتی ہیں ہے کہ چونکہ یہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ گیارھویں سال کے وعدے کم از کم نویں سال کی رقم سے برابر ہوں۔گو جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ زیادہ بھی دے سکتے ہیں۔وہ جتنا زیادہ دیں گے اتنا ہی اُن کے لیے زیادہ برکت کا موجب ہو گا۔مگر گیارھویں سال کا وعدہ کم از کم نویں سال کے ہے