خطبات محمود (جلد 25) — Page 725
خطبات محمود 725 $1944 جاری کی جائے اور ہر چار سال کے بعد مبلغین کو تبدیل کیا جائے تو بھی پچھتر ہزار روپیہ اس پر خرچ ہو گا اور اگر اس سے کم عرصہ کے بعد تبدیلی ہو تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہو گا اور اس طرح اخراجات اس قدر زیادہ ہیں کہ اگر جماعت خوشی اور ہمت کے ساتھ قربانی کے لیے تیار ہے نہ ہو تو انہیں پورا نہیں کیا جاسکتا۔پس آج میں خداتعالی پر توکل کرتے ہوئے تحریک جدید کے دور ثانی کا اعلان کرتا ہے ہوں۔اور پھر یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ علاوہ پرانے انصار کے نئے پانچ ہزار دوست اور آگے آئیں جنہوں نے پہلے دور میں حصہ نہیں لیا۔اور ان میں سے ہر ایک کم سے کم ایک ماہ کی آمد کے برابر حصہ لے۔پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ دوست دعائیں بھی کریں۔ریزرو فنڈ کی مضبوطی کی کچھ مزید تجاویز جن میں سے بعض زرعی اور بعض صنعتی ہیں میرے ذہن میں ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے اور خد اتعالیٰ اپنے سلسلہ کو ایسے خادم دے جو دیانتداری اور محنت سے کام کرنے والے ہوں۔اور ہمارے کاموں میں برکت دے تا بجائے اس کے کہ وہ سونے میں ہاتھ ڈالیں تو وہ مٹی ہو جائے وہ مٹی میں بھی اگر ہاتھ ڈالیں تو وہ سونا بن جائے اور خدا تعالیٰ اپنے دین کو غلبہ عطا کرے۔میں اللہ تعالیٰ سے اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے جماعت کے دوستوں میں محبت پیدا کرے گا اور پھر جو کوتاہی رہ جائے گی اُسے وہ اپنے فضل سے پورا کر دے گا۔یہ اُسی کا کام ہے اور اُسی کی رضا کے لیے میں نے یہ اعلان کیا ہے۔زبان گومیری ہے مگر بلاوا اسی کا ہے۔پس مبارک ہے وہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے بلاوا سمجھ کر ہمت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔اور خدا تعالیٰ رحم کرے اُس پر جس کا دل بزدلی کی وجہ سے پیچھے ہٹتا ہے۔آمین"۔(الفضل128 نومبر 1944ء) 1 سوانگ تماشہ، شعبده، نقل (فیروز اللغات اردو جامع) 2 : صحیح مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر 3 : در ثمین فارسی صفحہ 143 مطبوعه نظارت اشاعت ربوہ