خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 726 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 726

$1944 726 42) خطبات محمود مالی قربانی کے لیے دو تحریکیں (فرمودہ یکم دسمبر 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں نے گزشتہ ایام میں دو تحریکیں جماعت کے سامنے پیش کی تھیں۔ایک تحریک قرآن کریم کے تراجم کے متعلق تھی جو سات مغربی زبانوں میں کیے جائیں گے یا یوں کہنا چاہیے کہ کیے جارہے ہیں اور ان تراجم کی اشاعت کے اخراجات کے متعلق اور اس کے ساتھ ہی ایک ایک کتاب اسلام کے متعلق جو سات زبانوں میں ترجمہ کی جائی گی اور ساتوں زبانوں میں شائع کی جائے گی۔میں نے اس تحریک کو سات حصوں میں تقسیم کر دیا تھا۔ایک حصہ کا بوجھ لجنہ اماء اللہ پر ڈالا گیا تھا، ایک حصہ کی ذمہ داری قادیان اور ضلع گورداسپور کی جماعت پر جس میں یورپین ممالک بھی شامل ہیں، ایک حصہ کی ذمہ داری لاہور اور اُس کے متعلقات پر ، ایک حصہ کی ذمہ داری دہلی اور اُس کے متعلقات پر، ایک حصہ کی ذمہ داری کلکتہ اور اُس کے متعلقات پر، ایک حصہ کی ذمہ داری جنوبی ہند اور اُس کے متعلقات پر اور ایک حصہ کی ذمہ داری صوبہ سندھ اور صوبہ سرحد اور اُس کے متعلقات پر۔یہ ساری تحریک ایک لاکھ چھیانوے ہزار روپیہ کی تھی۔جہاں تک میں ان وعدوں سے اندازہ کر تاہوں جو اس وقت تک