خطبات محمود (جلد 25) — Page 517
1944ء 517 30 خطبات محمود سابق واقفین زندگی اپنی ذمہ داریاں سمجھیں (فرموده 14 اگست 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " چند ماہ کا عرصہ ہوا مجھے ایک الہام ہوا تھا جس کو میں نے ایک خطبہ جمعہ میں بیان بھی کیا تھا کہ کا روز جزا قریب ہے اور رہ بعید ہے اُس وقت میں نے اس کا جو مطلب سمجھا تھا وہ یہ تھا کہ اسلامی فتوحات کا زمانہ قریب ہے۔ لیکن ابھی ہماری تیاری مکمل نہیں اور جو راستہ ہم نے طے کرنا ہے وہ ابھی بہت وہ ابھی بہت دور ہے۔ اس الہام کے بیان کرنے کے بعد جو حالات ظاہر ہوئے ہیں اُن سے میر اخیال اس طرف جاتا ہے کہ ان معنوں کے علاوہ جو میں پہلے بیان کر چکا ہوں اس الہام کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ موجودہ جنگ عظیم کا خاتمہ شاید قریب ہے اور ہماری جماعت کو تبلیغ کے لیے ابھی بہت بڑی تیاری کی ضرورت ہے۔ میں دیکھتا ہوں اِس عرصہ میں اتحادیوں کو اس طرح متواتر فتوحات ہے۔ نصیب ہوئی ہیں اور محوریوں 1 کو اس طرح متواتر شکستیں ہوتی جارہی ہیں کہ جن کو دیکھ کر بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ جنگ کچھ دنوں میں ختم ہونے والی ہے۔