خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 484 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 484

$1944 484 (28) خطبات محمود ہندوستان کے سات مقامات میں مراکز تبلیغ بنانے کی ضرورت (فرمودہ 21 جولائی 1944ء بمقام ڈلہوزی) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " بعض اصول ایسے ہوتے ہیں جو ابتدا میں بظاہر چھوٹے نظر آتے ہیں لیکن اپنے خواص کے لحاظ سے اور اپنے فوائد کے لحاظ اور اپنے نتائج کے لحاظ سے وہ بہت وسیع ہوتے ہیں۔ان کی مثال بالکل ایک بیج کی سی ہوتی ہے کہ جس طرح ایک مفصلی ہوئی جاتی ہے اور اس مفصلی میں کے بوئے جانے کے فعل کو ہر ایک شخص اتنا حقیر جانتا ہے کہ اس کو قابل توجہ بھی خیال نہیں کرتا۔مگر اُسی بیچ اور اُسی گٹھلی کے نتیجہ میں چند سال کے بعد ایک بڑا بھاری درخت تیار ہو جاتا ہے جس کے نیچے سینکڑوں آدمی آرام کرتے ، اس کے نیچے بسیر ا کرتے اور اس کے سایہ سے راحت حاصل کرتے ہیں۔بعض گاؤں میں تو وہ پبلک ہال کا کام دیتا ہے۔ان لوگوں کے پاس اتنا روپیہ اور اتنی توفیق تو نہیں ہوتی کہ وہ ہال کمرے بنوا سکیں اس لیے وہ بڑ کے درخت کے نیچے یا پیپل کے درخت کے نیچے جمع ہو جاتے ہیں۔وہی ان کا پبلک ہال ہوتا ہے۔-----------