خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 483 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 483

$1944 483 خطبات محمود ناجائز سمجھتا ہوں۔کیا معلوم انسان پر کونسا وقت آجائے کہ پھر وہ پیش ہی نہ کر سکے۔اس لیے اس خیال سے کہ جمعہ کی تقریب پر وہ وقت آیا ہوا ہے میں نے یہی ضروری سمجھا کہ اس کے بیان میں دیر نہ کروں۔پس ہر وہ شخص جس کے دل میں تقوی اور احکام میں سابق بننے کی خواہش ہے وہ آگے بڑھے اور یہ معاہدہ کر کے اللہ تعالیٰ کے دربار میں اس نیکی کا آدم بنے۔جس طرح نیکی کا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہوتا ہے اسی طرح نیکی کا آدم بھی ہوتا ہے۔ہر وہ شخص جس سے کسی نیکی کی ابتدا ہو وہ اس نیکی کا آدم کہلاتا ہے۔پس خدا تعالی توفیق ہیں دے کہ ہر شخص آگے بڑھے اور بغیر اس بات کا انتظار کرنے کے کہ دوسرے کب اُس نیکی میں شامل ہوتے ہیں وہ سب سے پہلے ثواب حاصل کرنے کی کوشش کرے۔آمین"۔* (الفضل 22 جولائی 1944ء) سر دست یہ عہد اپنے دل میں ہونا چاہیے۔یہاں تک کہ میں اس کے قواعد بنا کر ایک مجلس کی تشکیل اسے دوں۔1 : سیرت ابن ہشام - الجزء الاول زیر عنوان فى شهوده عليه الصلوة والسلام حلف الفضول صفحہ 258۔مطبوعہ القاہرہ 1964ء 2 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 30،29۔مطبوعہ مصر 1936ء 3 :البقرة: 46 4 : النساء: 86 5 :الاعراف: 180