خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 485 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 485

خطبات محج محمود 485 $1944 وہی مہمانوں کو دن کے وقت ٹھہرانے کی جگہ ہوتی ہے اور وہیں ان کی مجالس منعقد ہوتی ہیں۔اب یہ کتنا بڑا فائدہ ہے مگر یوں دیکھو تو بڑ کا پیج اتنا چھوٹا اور رائی کے دانے کے برابر ہوتا ے کہ اس کو دیکھ کر کوئی مخصر ہے کہ اس کو دیکھ کر کوئی شخص یہ خیال بھی نہیں کر سکتا کہ اس سے اتنا بڑا اور سخت نکل آئے ہے گا۔یہی حال ہم کو انسانوں میں بھی نظر آتا ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ انسانی نطفہ کتنی حقیر چیز ہے مگر اس حقیر قطرہ سے بڑے بڑے پہلوان، بڑے بڑے طاقتور ، بڑے بڑے عالم و فاضل اور بڑے بڑے سیاستدان پید اہوتے ہیں۔اسی طرح بعض حکمتوں کا بھی اسی اصل سے تعلق ہے کہ جسم کے لحاظ سے تو نہیں مگر اپنی حکمت کے لحاظ سے بعض چیزیں نشو و نما پانے والی ہوتی ہیں۔قرآن مجید میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ اوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَةَ مُبْرَكًا وَ هدى للعلمين - 1 سب سے پہلا مکان جو خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے فائدہ اور ہدایت کے لیے بنایاوہ مکہ میں ہے۔اب وہ مکان جو مکہ میں بنایا گیا ہے کوئی جسمانی شان نہیں رکھتا اور کوئی ظاہری شوکت اُس میں نہیں پائی جاتی۔معمولی پتھر کا ایک مکان ہے۔اسی قسم کے پتھروں کے بعض مکان اس سے زیادہ قیمتی اور ظاہری لحاظ سے اس سے زیادہ شان رکھتے ہیں۔مگر وہ مکان جو کہ آج سے نہ معلوم تین ہزار سال پہلے یا چار ہزار سال پہلے یا پانچ ہزار سال پہلے یا دس ہزار سال پہلے کب بنایا گیا تھا بہر حال خدا فرماتا ہے اَوَلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ کہ یہ پہلا مکان ہے جو بنی نوع انسان کے فائدہ کے لیے مکہ میں بنایا گیا ہے۔کس شان و شوکت کا مالک ثابت ہوا ہے۔پس خواہ اس کے یہ معنے کریں کہ نماز کے لیے پہلا مکان تھا جو تیار کیا گیا ہے، خواہ یہ معنے کریں کہ اجتماعی نماز کے لیے یہ پہلا مکان تھا جو تیار کیا گیا ہے اس کی شان بے مثل نظر آتی ہے۔میرے نزدیک اس آیت کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس سے پہلے کوئی اور مکان ہے نہیں تھا جس میں عبادت ہوتی تھی۔بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ ایسی عبادت کے لیے یہ پہلا مکان ہے جو اجتماعی رنگ اپنے اندر رکھتی ہے۔عبادت تو پہلے بھی ہوتی تھی۔لیکن انفرادی طور پر کسی جگہ پر جا کر عبادت کرنا اور چیز ہے اور ایک جگہ پر مل کر اکٹھے عبادت کرنا بالکل اور چیز ہے۔جیسے مندر میں جا کر عبادت کرنا اجتماعی نہیں کہلا سکتا کیونکہ وہاں ایک ہی وقت میں سب جمع ہو کر