خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 451 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 451

$1944 451 خطبات محمود دوسرے مذاہب پر دل آزار اور گندے حملے نہ کرے اور نہ ایسے اعتراضات کرے جو واقعات کے خلاف ہوں تو ایسی حالت میں اسلام ہی تمام مذاہب پر غالب ثابت ہو گا اور اسی کی فضیلت ثابت ہوگی۔کیونکہ اسلام ہی ایک ایسامذ ہب ہے جو انسانی زندگی کے ہر پہلو پر بحث کرتا اور ہر ضرورت کے متعلق نہایت کامل اور احسن تعلیم دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔وہ اخلاق پر بھی بحث کرتا ہے ، وہ عادات پر بھی بحث کرتا ہے ، وہ رسم و رواج پر بھی بحث کرتا ہے ، وہ تمدن اور سیاست پر بھی بحث کرتا ہے ، وہ خدا اور بندوں کے تعلقات پر بھی بحث کرتا ہے اور ان تمام معاملات میں انسانی فطرت کے مطابق تعلیم دیتا ہے۔مگر باقی مذاہب وہ ہیں جو ان مسائل کو ی چھوتے ہی نہیں۔اور اگر ان مسائل کے متعلق کوئی تعلیم پیش کرتے ہیں تو وہ ایسی ہوتی ہے جس کے خلاف انسانی فطرت بغاوت کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے اس لیے یہ ایک لازمی اور منطقی نتیجہ تھا کہ ہم میں سے ہر شخص یہ یقین رکھتا کہ اس جلسہ میں اسلام کو بڑی بھاری کامیابی ہے ہو گی۔اور جب اسلام کی وہ فطرتی تعلیم دنیا کے سامنے پیش کی جائے گی جس میں ہر درجہ اور ہر ہے نوع کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کی گئی ہے۔اور اسلام کی وہ زندگی بخش تعلیم لوگوں کو پڑھ کر سنائی جائے گی جو قلوب کو ہر قسم کی ظلمات سے پاک کر کے انہیں اللہ تعالی کی محبت می سے لبریز کر دیتی ہے تو تمام مذاہب والوں پر بڑا بھاری اثر ہو گا اور اسلام کا کمال اور اُس کی صداقت کا اعتراف کیے بغیر ان کے لیے کوئی چارہ نہیں رہے گا۔چنانچہ ہماری جماعت کے ہے دوست اسلام کی فتح کا ڈنکا بجاتے وہاں پہنچے اور وہ اس یقین اور وثوق کے ساتھ گئے کہ اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنے میں کوئی مذہب اسلام کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکے گا۔میں بھی ہے اُس وقت ساتھ تھا اور میری عمر سترہ سال کے قریب تھی۔شہری لوگ چونکہ مذہب سے بہت میں کم دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ ہر وقت مادیات کی طرف جھکے رہتے ہیں اس لیے لاہور کے رہنے والے اس جلسہ میں کم شامل ہوئے۔وہ ہال جس میں یہ جلسہ ہوا اُس میں چودہ پندرہ سو آدمی ہوں گے۔ان چودہ پندرہ سو میں سے تین چار سو باقی مذاہب کے پیرو تھے ، چھ سات سو احمد کی ہے تھے اور باقی آریہ سماجی تھے۔گویا آریہ سماج کے اس جلسہ کی رونق کی بنیاد ہماری منی جماعت کے افراد تھے۔کیونکہ ہماری جماعت کی طرف سے چھ سات سو آدمی اس جلسہ میں