خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 267 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 267

خطبات محمود 267 $1944 میں ہی اللہ تعالیٰ کا واحد ایجنٹ ہوں اس دنیا میں، خیر و برکت دنیا میں قائم نہیں ہو سکتی۔نہ مذہب ترقی کر سکتا ہے اور نہ مذہب کے ماننے والے روحانیت حاصل کر سکتے ہیں۔میں نے جلسہ سالانہ کی تقریر میں کہا تھا کہ اگر روحانیت حاصل کرنا چاہتے ہو تو تم میں سے ہر شخص محمد کم بننے کی کوشش کرے۔جب تک یہ کوشش نہ کی جائے، جب تک ہر شخص اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا نمائندہ نہ سمجھے ، جب تک ہر شخص یہ نہ سمجھے کہ کوئی کرے یا نہ کرے میں نے اپنا فرض ضرور ادا کرنا ہے اور میرا فرض ہے کہ میں دین کا کام کروں اُس وقت تک وہ مومن کہلانے کا مستحق نہیں ہو سکتا۔مومن اس بات کا محتاج نہیں ہوتا کہ اس کے ساتھ کوئی جتھا ہو، اس کا کوئی مددگار اور سہارا دینے والا ہو۔وہ اپنی قربانی پیش کر دیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ باقی خدا تعالی کا کام ہے وہ جو چاہے کرے۔وہ اس بات سے نہیں ڈرتا کہ میری قربانی کوئی کام نہیں ہے آسکتی اور اس سے کوئی نتیجہ پیدا نہیں ہو سکتا۔تاریخ اسلام کی ان باتوں میں سے جو مجھے بہت پیاری لگتی ہیں ایک بات ایک ہسپانوی جرنیل کی ہے جن کا نام غالباً عبد العزیز تھا۔جب سپین میں مسلمانوں کی طاقت اتنی کمزور ہو گئی کہ اُن کے ہاتھ میں صرف ایک قلعہ رہ گیا جو آخری قلعہ تھا تو عیسائیوں نے ان کے سامنے بعض شرائط پیش کیں اور کہا کہ اگر بچنا چاہتے ہو تو ان کو مان لو۔وہ شرائط ایسی تھیں کہ جنہیں مان کر اسلام سپین میں عزت کے ساتھ نہ رہ سکتا تھا۔بادشاہ وقت ان شرائط کو ماننے کے لیے تیار ہو گیا۔دوسرے جرنیل بھی تیار تھے۔مگر یہ جرنیل کھڑا ہوا اور کہا کہ اے لوگو ! کیا کرتے ہو ؟ کیا تمہیں یقین ہے کہ عیسائی اپنے وعدوں کو پورا کریں گے ؟ ہمارے باپ دادا نے تین میں ہے اسلام کا بیج بویا تھا اب تم لوگ اپنے ہاتھوں سے اس درخت کو گرانے لگے ہو !! ان لوگوں نے ہے کہا کہ سوائے اس کے ہو کیا سکتا ہے۔دشمن سے کامیاب مقابلہ کی صورت ہے ہی کیا۔اس می جرنیل نے کہا یہ سوال نہیں کہ دشمن کے کامیاب مقابلہ کی صورت کیا ہے۔نہ ہمیں اس کے سوچنے کی ضرورت ہے۔ہمیں اپنا فرض ادا کرنا چاہیے اور ہم میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ مر جائے مگر ان شرائط کو تسلیم نہ کرے۔اس طرح یہ ذلت تو نہ اٹھانی پڑے گی کہ اپنے ہاتھ سے حکومت دشمن کو دے دیں۔جو کچھ تمہارے اختیار کی بات ہے وہ کر دو اور باقی خدا تعالیٰ ہے