خطبات محمود (جلد 25) — Page 204
$1944 204 خطبات محمود مہینہ کی آمد وصول کر لی جائے گی اور اُن کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اِس میں کسی قسم کا پس و پیش نہ کریں۔یہ دو صورتیں ہیں جو اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے ضروری ہیں۔جو لوگ صاحب جائیداد ہیں اُن کو چاہیے کہ وہ اپنی جائیدادیں دین کے لیے وقف کر دیں اور ہمارے پاس نوٹ کرا دیں کہ ہماری جائیدادیں آج سے خدا کے دین کی اشاعت کے لیے ہے خرچ ہو سکتی ہیں۔ہمارا اُن پر کوئی اختیار نہیں ہو گا۔یہ جائیدادیں گو اُن کے پاس ہی رہیں کی مگر وقت آنے پر اُن سے فائدہ اُٹھایا جاسکے گا۔اس دوران میں اگر وہ اپنی جائیداد میں ہے کوئی تغیر و تبدل کریں تو اُن کا فرض ہو گا کہ وہ ہمیں اس تبدیلی سے اطلاع دیں۔جب اسلام کی طرف سے قربانی کی آواز بلند ہو گی اس وقت اگر نصف کی ضرورت ہو گی تو ان می سے نصف جائید ادلے لی جائے گی ، ثلث کی ضرورت ہو گی تو ثلث جائیداد لے لی جائے گی۔پانچویں، ساتویں یا دسویں حصہ کی ضرورت ہوگی تو اس قدر حصہ کا مطالبہ کر لیا جائے گا۔مگر بہر حال یہ طوعی تحریک ہے۔میرا حکم نہیں ہے کہ ہر شخص اس تحریک میں ضرور شامل ہو۔جو شخص ثواب کی خاطر اس تحریک میں شامل ہونا چاہے اسے چاہیے کہ وہ اس می میں جلد شامل ہو جائے اور اپنے نام سے ہمیں اطلاع دے تاکہ دین کے کاموں میں آئندہ کسی قسم کا رخنہ پیدا نہ ہو اور ہم دلیری اور جرآت سے تبلیغ واشاعت کے کام میں ہر وقت حصہ لے سکیں۔پس آج اس خطبہ کے ذریعہ میں یہ اعلان کرتا ہوں تاکہ ساری جماعت میں یہ بات پھیل جائے اور اللہ تعالیٰ جس جس کو توفیق عطا فرمائے وہ اس تحریک میں شامل ہوتا چلا جائے۔میں نے ابھی اس غرض کے لیے چونکہ کوئی کمیٹی مقرر نہیں کی اس لیے جو دوست اس تحریک ہے میں شامل ہونا چاہیں وہ اپنے اپنے ناموں سے مجھے اطلاع دے دیں اور اس امر سے بھی کہ اُن کی کتنی جائیداد ہے جو اسلام کی اشاعت کے لیے وہ وقف کرنا چاہتے ہیں۔جو دوست اطلاع دیں گے اُن کا نام رجسٹر میں نوٹ کر لیا جائے گا۔اسی طرح تنخواہوں کے متعلق بھی براہ راست مجھے اطلاع دے دی جائے۔بعد میں جب رجسٹر بن جائیں گے تو اُن کے نام وہاں درج