خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 205

$1944 205 خطبات محمود کر دیئے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نہایت خوشی سے نہایت فرحت سے ، نہایت بشاشت اور دل کی ٹھنڈک سے اپنی ہر چیز ، اپنی جان بھی، اپنا مال بھی، اپنی اولاد بھی، اپنی بیویاں بھی، اپنے عزیز اور رشتہ دار بھی، اپنے جذبات اور احساسات بھی اور اپنے خیالات اور افکار بھی اپنے رب کے پاؤں پر قربان کر دیں اور اس راہ میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ اور تنگ دلی من سے کام نہ لیں۔اللهم آمين"۔(الفضل 14 مارچ 1944ء) اس اعلان کے بعد چند گھنٹوں میں چالیس لاکھ کے قریب کی قیمت کی جائیدادیں دوستوں نے وقف کر دیں۔فَالْحَمْدُ لِلہ۔باہر کے دوستوں اور قادیان کے اور دوستوں کی درخواستوں کے بعد تعجب نہیں کہ کئی کروڑ روپیہ کاریز رو فنڈ اس غرض کے لیے قائم ہو جائے۔اللہ تعالیٰ کا رحم ان پر نازل ہو جو آگے بڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیں۔اللهم آمین 1 : البقرة: 157 2 ترخش ارتعاش 3 : بخاری کتاب الجنائز باب الصبر عند الصدمة الاولى (مفہوم) 4 : الحکم 23 جنوری 1899ء صفحہ 2 5 : مسند احمد بن حنبل، مسند عثمان بن عفان صفحه 62 بیت الافكار الدوليه لبنان 2004ء 7 : آل عمران: 195،194 1 : البقرة: 143 9 10 8 :صحیح بخاری کتاب الجنائز باب ما يكره من اتخاذ المساجد على القبور ابن ماجه کتاب اقامة الصلوة باب ما جاء فى ليلة النصف من شعبان (مفهوبًا) المصنف كتاب الجنائز باب من رخص في زيارة القبور جلد 3 صفحہ 343،342 ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی 1986ء(مفہوٹا) 11: اسد الغابہ جلد اول صفحہ 238 بلال بن رباح بیروت لبنان 2001ء