خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 41

$1943 41 6 خطبات محمود اسلام کی نئی اور مضبوط دیوار میں کھڑی کی جارہی ہیں (فرمودہ 5 فروری 1943ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس ہفتہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس نے ہندوستان میں ایک ہیجان پیدا کر دیا ہے۔اور وہ واقعہ وہ سوال و جواب ہیں جو تر کی وفد اور ہندوستانی پریس کے نمائندوں کے در میان لاہور میں ہوئے۔ترکی وفد نے جو جوابات دیئے ہیں یا جن جوابات کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ انہوں نے دیئے ہیں وہ ایک طرف تو اسلام کے دشمنوں کے لئے خوشی کا موجب ہوئے ہیں اور دوسری طرف مسلمانوں کے ایک حصہ کے لئے افسوس اور دوسرے حصہ کے لئے پریشانی کا موجب ہوئے ہیں۔ہندو اخبارات نے اس سے یہ نتیجہ نکالا کہ ترک اسلام سے بیزار ہیں اور دوسرے یہ کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی سیاست سے اُن کو اختلاف ہے۔جہاں تک سیاست کا تعلق ہے ہمیں اس سے زیادہ دلچسپی نہیں کیونکہ ہمارے نزدیک سیاسیات میں جس رنگ میں اِس وقت حصہ لیا جا رہا ہے ، خواہ ہندوؤں کی طرف سے ہو اور خواہ مسلمانوں کی طرف سے ، خواہ ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے ہو اور خواہ ہندوستان سے باہر رہنے والے لوگوں کی طرف سے ، وہ سب کا سب غیر معقول اور خطر ناک ہے۔اگر سیاست دنیا میں کوئی مفید چیز ثابت ہونا چاہتی ہے تو ضروری ہے کہ سیاسی لوگ سیاست میں بھی اخلاق کا اتنا ہی حصہ تسلیم کریں جتنا کہ انفرادی زندگی میں اس کا حصہ تسلیم کرتے ہیں۔میں نے تسلیم کرنے کے