خطبات محمود (جلد 24) — Page 183
$1943 183 (17) خطبات محمود غیر احمدیوں کے قبرستانوں میں احمدیوں کے مر دوں کے دفن ہونے کا سوال بحث و مباحثہ کا طریق چھوڑ کر دُکھ اور درد کے ساتھ تبلیغ کی جائے فرموده 27 اگست 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس ہفتے میں ڈلہوزی میں ایک افسوسناک واقعہ جماعت کے متعلق ہوا ہے۔خان صاحب عبد المجید صاحب کی لڑکی کی وفات ہوئی۔اپنی ذات میں کسی دوست اور عزیز کی وفات صدمے والی بات ہوتی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی یہ زائد بات کہ غیر احمدیوں نے اپنے مقبرے میں دفن کرنے سے روکا اور مقابلہ کیا وفات کو زیادہ افسوسناک بنادیتی ہے۔جہاں تک اس خیال کا تعلق ہے کہ احمدی چونکہ کافر ہیں اس لئے وہ ان کے مقبروں میں دفن نہیں ہو سکتے۔میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ یہ بات ان کے لیڈروں کی آراء کے خلاف ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کافر کیوں کہتے ہو اور ہمارے پیچھے نمازیں کیوں نہیں