خطبات محمود (جلد 24) — Page 182
$1943 182 خطبات محمود دوست کی بھی پروانہ کریں اور ان کے معاملہ میں کسی قسم کی رعایت سے کام نہ لیں۔ان کا غصہ بھی خدا تعالیٰ کے لئے ہو اور ان کی محبتیں بھی خدا کے لئے ہوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ احمدیت میں ان لوگوں کو بھی قائم رکھے جو دنیا میں عدل اور انصاف کو قائم کرنے کے لئے ہر اس سزا کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں جو اسلام میں ان لوگوں کے لئے مقرر ہے جو اس کے احکام کو توڑنے والے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر میں دعا کرتاہوں کہ خدا تعالیٰ ہم پر فضل کر کے ایسے لوگوں کی اصلاح ہی کر دے جو اسلام اور احمدیت کے قانون کو توڑنے والے ہوں تاکہ جس طرح ہم اس کے احکام کو نافذ کر کے اس کی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ہم کو یہ خوشی بھی عطا کر دے کہ ہمارے دوست اور عزیز اس کے احکام کو توڑنے والے نہ بنیں بلکہ اس کے کامل فرمانبردار بندے بن جائیں تاکہ ہم کو نہ سزا دینے کا خیال پید اہو اور نہ شریعت ہم سے اس کا تقاضا کرے۔“ (الفضل 11 ستمبر 1943ء)