خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 105 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 105

$1943 105 خطبات محمود پڑھاؤ کلمہ۔تو پٹھان نے کہا کہ خو تمہارا قسمت خراب ہے ، کلمہ مجھے بھی نہیں آتا ور نہ آج تم مسلمان ہو جاتے۔اس پٹھان جیسے احمدی کسی کام نہیں آسکتے۔صحیح معنوں میں احمدی وہی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ احمدیت کے دنیا میں غالب آجانے کے معنی یہ ہیں کہ یورپ ، امریکہ، جاپان، چین، غرضیکہ دنیا کے ہر ملک کے بڑے بڑے مؤرخ ، فلاسفر ، سائنسدان لائے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ یہ تمہارے شاگر د ہیں ان کو پڑھاؤ اور پھر اس کے لئے تیاری کرتے ہیں۔تم میں سے ہر ایک کو سوچنا چاہیے کہ کتنے ہیں جو ان لوگوں کو پڑھا سکیں گے۔بے شک ان کے اور تمہارے علوم میں فرق ہے مگر کیا تم لوگوں نے قرآن کریم، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور کتب کو اس طرح پڑھ اور سمجھ لیا کہ ان پر ان کی خوبیاں ایسی اچھی طرح واضح کر سکو اور ان کو دلائل سے قائل کر سکو کہ ان سے بہتر تعلیم کوئی نہیں ہو سکتی اور ان کو ایسے رستے پر چلا سکو کہ جس کی عظمت سے وہ مرعوب ہو سکیں اور کہہ سکیں کہ واقعی درست راستہ یہی ہے ہم اب تک جس راستہ پر چلتے رہے وہ صحیح نہ تھا۔اگر ایسا ہے تو بے شک یہ خوشی کی بات ہے لیکن جو لوگ اپنے دل میں سمجھتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتے تو انہیں یہ سمجھ لینا چاہئیے کہ یہ پیشگوئیاں ان کے ذریعہ پوری نہ ہوں گی اور ایسے لوگوں کے لئے کیا خوشی ہو سکتی ہے۔ایسے لوگوں کے دلوں میں تو کوئی احساس ہی نہیں ہو سکتا کہ دنیا میں کوئی تغیر ہو رہا ہے۔انہیں صرف اتنا ہی پتہ ہے کہ لڑائی ہو رہی ہے اور آٹا مہنگا ہو رہا ہے یا یہ کہ یہ لڑائیاں اس لئے ہو رہی ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کی حکومتیں احمدیوں کے ہاتھ میں آجائیں۔جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں وہ بھی بہت ہی بے وقوفی کی بات کرتے ہیں۔کیا نتھو کی جگہ خیر و کو بادشاہ بنا دینا ہی وہ انقلاب ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہونا حقدار ہے۔گویا ایک جاہل اور ظالم بادشاہ کو ہٹا کر اس کی جگہ ایک ظالم اور جاہل احمدی کو بٹھا دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے نبی کو مبعوث کیا۔ایسے بے وقوفوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ تختوں کو بدلنے کے لئے دنیا میں نبی نہیں آیا کرتے۔یہ تو جرنیلوں اور فوجی افسروں و سپاہیوں کا کام ہے۔یہ خیال کرنا کہ نبی اس لئے آیا ہے کہ تخت نشینوں کو بدل دے اور بعض ناکارہ بادشاہوں کو الگ کر کے ان کی جگہ اور ایسے ہی ناکارہ لوگوں کو دے دے۔۔