خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 205 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 205

خطبات محمود 205 $1943 کوئی اثر نہ ہو گا۔یہی علم کی اور پر حکمت باتیں ہنسی اور پاگل پنے کی باتیں ہو جائیں گی۔حالانکہ وہ باتیں وہی ہوں گی جنہوں نے پہلے دنیا میں تغیر پیدا کیا ہو گا۔آج وہ موسم ہے کہ ادھر ہم گٹھلی ہوتے ہیں اُدھر لہلہاتا ہوا پودا نکل آتا ہے۔پھر موسم آئے گا کہ اس پودے کو کیڑا کھا جائے گا کیونکہ اس کے وقت پر اس کی کاشت نہیں کی گئی۔پس جتنا جتنا ہم وقت پر بیج بوئیں گے اتناہی زیادہ پھل پائیں گے اور اگر اس کام میں دیر کریں گے تو نہ صرف اپنا بلکہ آئندہ دنیا کا بھی نقصان کریں گے۔“ (الفضل 2 نومبر 1943ء)