خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 388 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 388

$1942 388 (30) خطبات محمود رمضان المبارک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤ فرمودہ 18 ستمبر 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔آج پھر ہم اس مہینہ میں سے گزر رہے ہیں جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ شهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ۔1 یعنی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں قرآن کریم کا نزول شروع ہوا یا جس کے برکات کے متعلق اور جس کی فضیلتوں کے متعلق قرآن کریم نے شہادت دی ہے۔دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو احکام الہی کی قدر نہ کرتے ہوئے شریعت کے احکام کو پس پشت ڈال دیتے ہیں اور چھوٹے چھوتے بہانوں اور عذروں کی بناء پر اللہ تعالیٰ کی حکومت کے جوئے سے نکل بھاگنا چاہتے ہیں۔دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو حیلے تراش کر اپنے لئے کوئی نہ کوئی عذر کی بات کو تاڑ لیتے ہیں۔مسلمانوں نے اپنی بد قسمتی سے شریعت کے احکام سے بچنے کے لئے بڑے بڑے حیلے تراشے ہیں اور ان حیلوں پر کتابیں لکھی ہیں جن کے ذریعہ انسان احکام شریعت سے بچ سکتا ہے۔انسانی صحت کی بعض حالتیں ایسی ہوتی ہیں جو بیماری کے مشابہ ہوتی ہیں مگر بیماری نہیں ہوتیں۔ان سے انسان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔وہ اچھی طرح کھا پی سکتا ہے، چل پھر سکتا ہے، اس کی ساری طاقتیں کام کرتی ہیں مگر اس حالت نے ایسی مزمتن صورت اختیار کر لی ہوتی ہے کہ بظاہر وہ بیماری نظر آتی ہے لیکن دراصل بیماری نہیں ہوتی۔ایسی خرابی بیماری کہلانے کی مستحق نہیں ہوتی جب تک کہ وہ ایسی صورت اختیار نہ کرلے کہ اس کے نتیجہ میں کوئی نئی بیماری پید اہو اور اس کی وجہ سے روزہ کا اثر انسان کی صحت پر پڑے۔لیکن بہت سے لوگ ہیں جو صرف