خطبات محمود (جلد 23) — Page 139
1942ء 139 خطبات محمود ان کے لئے نہیں بلکہ ہمارے لئے ان کی حفاظت کرے گا اور اس کے فرشتے ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے مگر اللہ تعالیٰ کے اس فضل کو جذب کرنے کے لئے احمدیوں کو بھی زیادہ قربانیاں کرنے کی ضرورت ہے اور جو لوگ چند پیسوں کے لئے دوسروں سے دھوکا کریں وہ ان فضلوں کے مورد نہیں ہو سکتے۔ پس اپنے اندر بھی نیک تبدیلی پیدا کرو، اپنے ایمانوں میں اور اخلاص میں ترقی کرو اور اپنی طرف سے اس بات کے لئے تیار ہو جاؤ کہ اگر خدا نخواستہ کسی وقت احمدیت یا اس کے مقدس مقامات کے لئے خطرہ پیدا ہوا تو ہم میں سے کوئی بھی ایسا نہ ہو گا جو اپنی جان دینے سے دریغ کرے اور قدم پیچھے ہٹائے۔ یہ تبدیلی اپنے اندر پیدا کرو اور کا پھر دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ کے فرشتے نازل ہوتے اور حالات کو ہمارے حق میں بدل دیتے ہیں۔“ )الفضل 10 مئی 1942ء 1: وَالَّذِينَ تَبَوَّةُ الدَّارَ وَالْإِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّونَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُورِهِمْ حَاجَةً مِمَّا اوْتُوا وَ يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَ لَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ ۖ وَمَنْ يُوقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ - (الحشر : 10) 2: بخاری کتاب المغازی باب قول الله تعالى واذ تستغيثون ربكم الخ