خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 140

140 $1942 (12) خطبات محمود حالات زیادہ سے زیادہ خطر ناک ہوتے جارہے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کے الہام سے ماخوذ دعائیں خصوصیت سے کی جائیں (فرمودہ 8 مئی 1942ء) تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں گزشتہ خطبات میں جماعت کے دوستوں کو جنگ کے متعلق خاص طور پر دعاؤں سے کام لینے کی نصیحت کرتا آرہا ہوں اور آج پھر اس نصیحت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ آجکل جو خبریں آرہی ہیں۔وہ پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اور ایسے حالات پید اہو رہے ہیں جنہوں نے جنگ کو ہندوستان کے بہت زیادہ قریب کر دیا ہے۔پس آج میں پھر ایک دفعہ جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جو دعائیں میں نے دوستوں کو قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے الہامات سے بتائی ہیں اور جن میں یہ بھی شامل ہے کہ سورۃ کہف کی پہلی اور آخری دس آیتیں روزانہ پڑھی جائیں۔یہ سب دعائیں خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کے الہام سے ماخوذ ہیں اور ایک خزانہ ہے جو اس کے بندوں کو ملا ہے۔لوگ اپنے طور پر تلاش کرتے پھرتے ہیں کہ کوئی ان کو خزانہ مل جائے۔کوئی کیمیا کی جستجو کرتا ہے، کوئی جنوں کو اپنے قابو میں لانے کی کوشش کرتا ہے اور کوئی دیوی دیوتاؤں کی نیازیں چڑھاتا ہے۔