خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 138 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 138

* 1942 138 خطبات محمود کام لیتے ہیں اور ان افواہوں کی وجہ سے بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انگریزوں کو ضرور شکست ہو گی حالانکہ یہ صحیح نہیں۔انگریزوں کو بے شک بعض شکستیں ہوئی ہیں لیکن ان کا یہ لازمی نتیجہ نہیں کہ انجام کار بھی ان کو ضرور شکست ہو گی۔جب فرانس کو شکست ہوئی ہے اس وقت انگریز آج کی نسبت بہت زیادہ کمزور تھے اور آج تو دو سال بعد وہ بہت زیادہ طاقتور ہو چکے ہیں۔فرانس کی شکست کے وقت ان کے لئے خطرہ بہت زیادہ تھا مگر اللہ تعالیٰ نے اس رویا کے مطابق جو میں نے دیکھا تھا اور جو میں نے اسی زمانہ میں دوستوں کو سنا بھی دیا تھا۔اس خطرہ سے ان کو بچالیا اور ان کی حفاظت کے سامان کر دئے ، اللہ تعالیٰ کی ترکش میں ابھی اور بھی بے شمار تیر ہیں اور وہ چاہے تو آئندہ بھی ان کی حفاظت کر سکتا ہے اور خطر ناک حالات کو بھی بدل سکتا ہے۔پس جن لوگوں کا خیال ہے کہ انگریز کمزور ہیں اور لاز ما شکست کھائیں گے وہ غلطی پر ہیں۔اگر انصاف کے قیام کے لئے ان کا وجود اللہ تعالیٰ کے نزدیک ضروری ہوا تو وہ اب بھی انگریزوں کی حفاظت کے سامان کر دے گا۔جب ان کا ہاتھ شل ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ کا ہاتھ بلند ہو گا اور جب ان کے سامان ختم ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اپنے سامانوں کے خزانے کھول دے گا اور جب ان کے سپاہی پیچھے ہٹیں گے تو خد اتعالیٰ کے فرشتے آگے بڑھیں گے اور ان کے دشمنوں کو شکست دے دیں گے۔اس لئے سوال ان کی کمزوری یا طاقت کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ انصاف کے قیام سے ان کا تعلق کیسا ہے۔اگر دوسرے دنیا داروں کی نسبت ان کا وجود قیام انصاف کے لئے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ مفید ہوا۔تو ان کی ظاہری کمزوریاں ان کو ہر گز تباہ نہ کر سکیں گی۔ہاں اگر انصاف کو انہوں نے قائم نہ رکھا اور ظلم پر کمر باندھ لی تو پھر ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ظالموں کے ساتھ نہیں ہوا کرتا۔اگر ہمارے لئے خطرہ ان کے جانے کی صورت میں زیادہ ہوا تو پھر بھی اللہ تعالیٰ ان کے لئے نہیں بلکہ ہمارے لئے ان کی حفاظت کرے گا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بعض نادان سمجھتے ہیں کہ ترک حرمین کی حفاظت کرتے ہیں حالانکہ یہ بالکل غلط ہے۔صحیح بات یہ ہے کہ حرمین ترکوں کی حفاظت کرتے ہیں۔اسی طرح اگر انگریزوں کی شکست سے احمدیوں کے لئے خطرہ ہو تو اللہ تعالیٰ