خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 560 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 560

* 1942 560 خطبات محمود حصہ لینے کا وعدہ کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو اپنے وعدوں کے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ خوشی سے اور سہولت سے اور ایمان کو بڑھاتے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔پھر وہ اس بات کے لئے بھی دعائیں کریں کہ وہ لوگ جن کے ہاتھوں سے یہ روپیہ خرچ ہوتا ہے خواہ میں ہوں یا میرے ماتحت اور لوگ ہوں۔اللہ تعالیٰ ہم کو زیادہ سے زیادہ صحیح مصرف پر روپیہ خرچ کرنے کی توفیق دے اور سلسلہ کا ایک پیسہ بھی ضائع نہ ہو تا کہ ہم اس امانت کو عمدگی سے ادا کر سکیں جو خد اتعالیٰ نے اس جہت سے ہم پر عائد کی ہے۔یہ کام دعاؤں کے بغیر نہیں ہو سکتے۔پس دوستوں کو اس بارہ میں اہتمام سے دعائیں کرنی چاہئیں۔میں اس تحریک کا ایک اور اہم پہلو بھی بیان کرنا چاہتا تھا مگر چونکہ اب نماز کا وقت ہو گیا ہے اس لئے میں خطبہ ختم کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو اگلے جمعہ میں اسے 66 بیان کروں گا۔اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی۔“ (الفضل 10 دسمبر 1942ء) 1: ترمذی ابواب المناقب باب رِجَاؤُه الله أَن يَكُونَ أَبُو بَكْرٍ مِمَّنْ يُدْعَى مِنْ جَمِيعِ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ - حديث 3675