خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 559 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 559

* 1942 559 خطبات محمود رکھنے والے ہماری جماعت کے افراد ایک مہینہ میں دے دیتے ہیں۔یہ دلوں کے تغیر کی بات ہے ورنہ مال دوسروں کے پاس زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود ہماری جماعت کے افراد ہر تحریک میں نمایاں حصہ لیتے ہیں۔ماہوار چندے دیتے ہیں اور اپنی قربانی کو ہر سال اس قدر بڑھاتے چلے جاتے ہیں کہ تعجب آتا ہے ہمارے ہاں سو سو روپیہ کی رقمیں چندہ میں نہایت کثرت سے آتی ہیں لیکن دوسروں کے ہاں اس قدر چندہ دینے والے بہت شاذ ہوتے ہیں اور اگر کبھی کوئی سو روپیہ چندہ دے دے تو اعلان کئے جاتے ہیں کہ فلاں نے سوروپیہ کی رقم خطیر دے دی لیکن ہم اپنے ہاں یہ دکھا سکتے ہیں کہ ہماری جماعت کے چالیس چالیس، پچاس پچاس اور ساٹھ ساٹھ روپے تنخواہ لینے والے سو سو روپیہ چندہ دے دیتے ہیں اور ایسی ایک دو نہیں سینکڑوں مثالیں پائی جاتی ہیں لیکن ان کو حس بھی نہیں ہوتی کہ انہوں نے کوئی احسان کیا ہے کیونکہ دینے والے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے خدا کو دیا ہے بندوں کو نہیں دیا اور لینے والے بھی سمجھتے ہیں کہ ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ روپوؤں کو کھاتے میں درج کریں اور انہیں خدا کے حکم کے مطابق خرچ کریں۔اجر تو خدا تعالیٰ ہی دینے والا ہے۔یہ دلوں کا تغیر ہی ہے جس کے نتیجہ میں ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے قربانیوں میں شاندار حصہ لے رہی ہے اور جب دلوں میں تغیر پیدا ہو جائے تو بڑی سے بڑی قربانی بھی حقیر معلوم ہونے لگتی ہے۔پس جو شخص اس غرض کے لئے دعائیں کرتا ہے وہ تحریک جدید کے مقاصد کے پورا ہونے میں بہت بڑی امداد دیتا ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ وہ کثرت سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو قربانی کے معیار کے مطابق تحریک جدید میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔اگر خود ان میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ اس تحریک میں حصہ لے سکیں تو وہ دوسروں کے لئے دعائیں کر کے اس تحریک میں حصہ لے سکتے ہیں۔ان کی دعاؤں سے دوستوں کو جتنی زیادہ مالی قربانی کرنے کی توفیق ملے گی اسی قدر ان کو زیادہ ثواب ملے گا۔پس دعائیں کرو اور کرتے چلے جاؤ یہاں تک کہ وعدوں کی آخری تاریخ آجائے اور خدا تعالیٰ ان کی دعاؤں کی قبولیت کا یہ نمونہ دکھائے کہ اس سال کے وعدے گزشتہ تمام سالوں سے زیادہ ہوں اور دوستوں نے اپنے وعدوں میں زیادہ سے زیادہ قربانی سے کام لیا ہو۔پھر وہ یہ بھی دعا کریں کہ جن لوگوں نے اس تحریک میں مالی