خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 561 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 561

$1942 561 (40) خطبات محمود جلسہ سالانہ کے سلسلہ میں اہم ہدایات فرموده 11 دسمبر 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں نے پچھلے جمعہ اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ایک ضروری امر جس کا تعلق تحریک جدید سے ہے۔اس کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے بیان نہیں کر سکا اور۔میں آئندہ خطبہ میں اسے بیان کروں گا لیکن بعد میں غور کرنے سے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ابھی اس بات کو بیان نہ کروں۔اس وقت جلسہ کے قرب کی وجہ سے بھی ضرورت ہے کہ اس کی طرف دوستوں کو توجہ دلاؤں۔اس لئے میں موعودہ مضمون کو ملتوی کرتے ہوئے دوستوں کو جلسہ سالانہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔سب سے پہلے تو میں باہر کے احباب کو خطبہ کے ذریعہ اس امر کی اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اس سال ریلوں کے سفر میں بہت کچھ دقت پیدا ہو گئی ہے جہاں بڑے بڑے اجتماع ہوتے ہیں وہاں تو اس سال گورنمنٹ نے مسافروں کا آنا بالکل روک دیا تھا۔ہمارا جلسہ سالانہ اتنا بڑا اجتماع تو نہیں ہوتا کہ اس کی وجہ سے گورنمنٹ پر کوئی زیادہ بار پڑے جن کو روکنے کی گورنمنٹ کو ضرورت پیش آئی۔وہ تو ایسے تھے جن میں دو دو، تین تین لاکھ آدمی جمع ہوتے تھے لیکن ہمارے جلسہ پر توریل کے رستہ آنے والوں کی تعداد گیارہ بارہ ہزار ہوتی ہے۔باقی زیادہ تر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو ارد گرد کے علاقوں سے پیدل یا گھوڑیوں پر یا دوسرے ذرائع سے اور بعض موٹروں اور لاریوں میں آجاتے ہیں۔جو لوگ ایام جلسہ سے کئی کئی روز قبل آجاتے ہیں ان کو بھی اگر شامل کر لیا جائے تو ریل سے آنے والوں کی تعداد 12، 13 ہزار کے قریب