خطبات محمود (جلد 23) — Page 145
145 $1942 (13 خطبات محمود احباب 31 مئی تک چندہ تحریک جدید کے وعدے پورے کر دیں (فرمودہ 15 مئی 1942ء) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں آج جماعت کو پھر ایک دفعہ تحریک جدید کے چندوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔نئے سال کی تحریک پر چھ ماہ کے قریب گزر گئے ہیں اور گو یا وعدوں کی تاریخ کے لحاظ سے میعاد میں سے صرف چھ ماہ باقی ہیں۔مجھے اس بات سے مسرت ہے کہ اس دفعہ دوستوں نے پہلے بعض سالوں کی نسبت زیادہ مستعدی سے اپنے چندے ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور پچھلے سال کی نسبت اس سال انہوں نے پچاس فیصدی زیادہ جلدی سے چندے ادا کئے ہیں۔گویا گزشتہ سال اگر آج کی تاریخ تک جماعت نے سو روپیہ ادا کیا تھا تو اس سال ڈیڑھ سو ادا کیا ہے۔مگر پھر بھی پہلے چھ ماہ میں کہ یہی در حقیقت زیادہ زور کے ساتھ کام کرنے کے مہینے ہوتے ہیں۔ابھی تک نصف وعدے ادا نہیں ہوئے۔گویا باوجود پچاس فیصدی ادا ئیگی میں زیادتی کے وعدوں کا نصف ابھی تک ادا نہیں ہوابلکہ قریب چالیس فیصدی کے ادا ہوا ہے۔پس جہاں یہ بات موجب مسرت ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت کہ جن میں گزشتہ سال بھی مستعدی کا سال تھا کیونکہ اس سال اس سے گزشتہ سالوں کی نسبت دوستوں نے زیادہ مستعدی اور چُستی سے کام لیا تھا۔اس سال اس مستعدی اور چستی کے سال سے بھی پچاس فیصدی زیادہ دوستوں نے ہمت دکھائی ہے مگر وعدوں کے لحاظ سے ابھی کمی ہے چونکہ وعدہ کی غرض