خطبات محمود (جلد 23) — Page 144
* 1942 144 خطبات محمود کہ نمازوں میں امام اور مقتدی مل کر اور الگ الگ کثرت کے ساتھ دعائیں کریں اسے کسی صورت میں بھی نظر انداز نہ کیا جائے بلکہ اس پر زیادہ سے زیادہ پختگی اور مضبوطی کے ساتھ عمل کیا جائے۔بعض جگہ چونکہ احمدیوں کی مسجدیں نہیں ہیں۔اس لئے ممکن ہے بعض جماعتیں غفلت سے کام لے رہی ہوں اور انہوں نے التزام کے ساتھ ان دعاؤں کی طرف توجہ نہ کی ہو۔اگر ایسا ہی ہو اور کسی جماعت میں یہ غفلت اور سستی پائی جاتی ہو تو وہاں کی جماعت کے کسی اور مخلص دوست کو چاہئے کہ یہ کام اپنے ذمہ لے لے اور امام اور مقتدیوں دونوں کو توجہ دلا تار ہے کہ وہ کسی نہ کسی نماز میں ان دعاؤں کو جو میں بتا چکا ہوں پابندی کے ساتھ مانگتے رہیں۔“ (الفضل 10 مئی 1942ء)