خطبات محمود (جلد 22) — Page 421
* 1941 خطبات محمود 421۔ہے اور بہر حال جو لوگ ان کے جنازہ میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔اب ان کو بھی موقع مل جائے گا اور جو لوگ شامل ہو چکے ہیں انہیں دوبارہ دعا کا موقع مل جائے گا۔مومن کے لئے دعا اسی کے لئے دعا نہیں ہوتی بلکہ خود اپنے لئے بھی دعا ہوتی ہے۔بعض لوگ جنازہ کے متعلق یہ خیال کر لیتے ہیں کہ یہ صرف مرنے والے کے لئے دعا۔وہ اس پر احسان کرنے چلے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ کو مومن کے لئے اتنی غیرت ہوتی ہے کہ وہ کسی کے احسان کو برداشت نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی دعا زیادہ سنی جائے گی۔حدیثوں میں آتا ہے کہ جب کوئی مومن نماز میں اپنے بھائی کے لئے دعا کرتا ہے تو اس وقت وہ اپنے لئے دعا سے محروم نہیں ہوتا بلکہ اس وقت فرشتے اس کی طرف سے کھڑے ہو جاتے ہیں اور جو کچھ خدا تعالیٰ سے وہ اپنے بھائی کے لئے مانگتا ہے اور کہتا ہے کہ خدایا! اسے فلاں چیز دے وہی دعا فرشتے اس کے لئے مانگتے ہیں اور کہتے ہیں یا اللہ ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ تو اس دعا کو مانگنے والے کو بھی وہ چیز دے جو یہ اپنے بھائی کے لئے مانگ رہا ہے۔مثلاً اگر کوئی اپنے ہمسایہ کے لئے دعا کرتا ہے کہ یا اللہ ! اس کے بچے نیک ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کے فرشتے کہتے ہیں کہ یا اللہ ! اس شخص کے اپنے بچوں کو بھی تو نیک بنا دے۔جب وہ کہتا ہے کہ یا اللہ ! فلاں شخص کی مالی مشکلات کو دور فرما تو خدا تعالیٰ کے فرشتے کہتے ہیں کہ یا اللہ ! اس کی مالی مشکلات کو بھی تو دور فرما دے۔اسی طرح جب وہ کہتا ہے کہ یا اللہ ! فلاں کی عزت پر جو حملہ ہو رہا ہے اس سے اس کو محفوظ رکھ۔تو خدا تعالیٰ کے فرشتے کہتے ہیں یا اللہ ! اس کی عزت کو بھی ہر حملہ سے محفوظ رکھ۔1 غرض جو دعا وہ دوسرے کے لئے کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کے فرشتے وہی دعا ساتھ ساتھ اس کے لئے بھی کرتے جاتے ہیں۔یہی حال جنازہ کی دعا کا ہے جو مرنے والے کے لئے آخری دعا ہوتی ہے اس میں بھی خدا تعالیٰ کے فرشتے بہت زیادہ جوش کے ساتھ نماز جنازہ پڑھنے والوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔پس جب کوئی جنازہ پر دعا مانگتا ہے تو وہ صرف اس کے لئے دعا نہیں کر رہا ہوتا بلکہ وہ ایک شخص سودا