خطبات محمود (جلد 22) — Page 197
1941 198 (13) خطبات محمود آتا یہ دن بہت گھبراہٹ اور خطرہ کے ہیں دعائیں کرو ، دعائیں کرو اور دعائیں کر و تشهد فرموده 11، اپریل 1941ء) تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔“اللہ تعالیٰ کی یہ سنت ہے اور اس کی تمام مخلوق میں یہ قاعدہ ہمیں ہے کہ اس نے ہر ایک مخلوق کو اس کے حالات کے مطابق ایک بچاؤ کا سامان دیا ہوا ہے۔جانوروں میں ہم دیکھتے ہیں کہ بعض کو اللہ تعالیٰ نے ایسے پنجے دیئے ہیں جن کے ذریعہ وہ اپنے پر حملہ کرنے والوں سے اپنی حفاظت کر سکتے ہیں، بعض کو اس نے ایسی چونچیں دی ہیں جن سے وہ اپنا بچاؤ کر لیتے ہیں۔بعضوں کو اس نے ڈنک دیئے ہیں جن سے وہ اپنی حفاظت کر لیتے ہیں، بعض کی لاتوں میں اس نے اتنی طاقت پیدا کر دی ہے کہ جب کوئی حملہ کرے تو وہ زور سے لات مارتے ہیں بعض کے سر میں ایسی طاقت دی ہے کہ اس سے دشمن کو زیر کر لیتے ہیں یا کم سے کم اپنا دفاع کر لیتے ہیں ، بعض کو اس نے ایسے چکنے جسم دیئے ہیں کہ ہاتھ سے پکڑا جائے تو فوراً چھوٹ جائیں، بعض کو پر دیئے ہیں جن سے وہ ہوا میں اڑ جاتے ہیں بعض کو پانیوں میں رکھا ہے کہ انسانوں کی نظروں سے اوجھل رہیں، بعض کو اتنا چھوٹا بنایا ہے کہ وہ چھوٹی سے چھوٹی چیز کے پیچھے چھپ کر جان بچا لیتے ہیں پھر بعض ایسے ہیں جو زمین پر چلتے ہیں اور ان کے پاؤں کے نیچے دب جانے کا خطرہ