خطبات محمود (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 712

خطبات محمود (جلد 22) — Page 196

1941 197 خطبات محمود کرنے سے پیچھے نہ رہ جائیں جو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے خدا تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں۔ہمارا خیال یہی ہے کہ اسلام اور احمدیت کا فائدہ انگریزوں کی فتح میں ہے اگر ہمارا یہ خیال غلط نہیں تو خدا انگریزوں کو فتح دے اور لڑائی کو ایسی حالت میں ختم کرے جو اسلام اور احمدیت کے لئے مفید ہو۔پس میں اس رنگ میں دعا کروں گا دوستوں کو چاہئے کہ وہ بھی میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں۔رسول کریم صلی ال ولم نے فرمایا ہے کہ ہر جمعہ کے روز خطبہ کے شروع ہونے سے لے کر نماز جمعہ کے اختتام تک ایک گھڑی ایسی آتی ہے کہ جس میں مومن بندہ اللہ تعالیٰ سے جو دعا بھی کرتا ہے وہ قبول کرلی جاتی ہے8۔اسی لئے میں نے اس دعا کے لئے نماز جمعہ کی دوسری رکعت رکھی ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ جمعہ کے دن قبولیت دعا کی جو گھڑی آتی ہے آج وہ اپنے فضل سے اسی وقت لائے جب ہم سب مل کر اس کے حضور دعا کر رہے ہوں۔" (الفضل 11، اپریل 1941ء) 1 استثناء باب 7 آیت 2 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن 1887ء استمناء باب 7 آیت 5 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن 1887ء استغناء باب 20 آیت 13 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن 1887ء 4 استناء باب 20 آیت 14 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن 1887ء 5 النمل: 35 6 السِّيرَةُ الْحَلبية جلد 3 صفحہ 89 مطبوعہ مصر 1935ء 1 طبقات ابن سعد جلد ۱۔صفحہ 50 مطبوعہ بیروت 1985ء بخاری کتاب الْجُمُعَةِ باب السَّاعَةُ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ