خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 354 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 354

خطبات محمود 353 $1940 فوری حملے کا نتیجہ تھا۔چنانچہ ان کا پروگرام تھا کہ ملکانے سے پھر وہ پنجاب میں بھی آتے کیونکہ گوڑ گانواں وغیرہ میں بھی اس قسم کے لوگ آباد ہیں لیکن آئندہ ملکانے کی تحریک بھی بند ہو گئی اور ادھر کا رُخ بھی وہ نہ کر سکے۔پس حَيَّ عَلَى الفَلاح میں بتایا گیا ہے کہ صرف تدابیر کافی نہیں بلکہ جلدی سے جلدی کام شروع کرنا چاہیئے اور زور کے ساتھ کرنا چاہیئے۔یہ دو گر ہیں جن پر اگر مسلمان قائم ہو جائیں تو کامیاب ہو جائیں۔الغرض خدا تعالیٰ نے بتایا کہ عبادت رغبت سے کرو، سستی نہ کرو اور جب دینی ترقیات کے لئے کوشش کرو تو بے تابی سے، جلدی سے اور والہانہ طور پر کرو۔اس کو ایک لمبے عرصے پر نہ پھیلاؤ ہو سکتا ہے کہ شیطان تمہیں قابو کرلے اور تم نیکیوں سے محروم ہو جاؤ۔یہ کامیابی کے دو عظیم الشان گر ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔“ (الفضل 15 اکتوبر 1940ء) 1 يوسف: 3 2 مِنْ حَيْثُ خَرَجُتَ فَوَلٍ وَجُهَكَ شَطْرَ المَش الْحَرَامِ۔(البقرة:151)