خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 355 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 355

$1940 354 (26) خطبات محمود غیر مبائعین اور منافقین (فرمودہ18اکتوبر 1940ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گو ابھی کمزوری کی وجہ سے میری لاتیں کانپ رہی ہیں اور میں سہولت کے ساتھ جمعہ کے لئے نہیں آسکتا تھا لیکن چونکہ یہ رمضان کے دن ہیں اس لئے اس مبارک مہینہ کے ایک اور جمعہ کو ضائع کرنا میری طبیعت نے پسند نہ کیا اور میں نے مناسب سمجھا کہ جس طرح بھی ہو جمعہ خود جا کر پڑھاؤں۔انسان کے ساتھ بیماری اور صحت کے دور لگے ہوئے ہیں۔وہ بیمار بھی ہوتا ہے اور تندرست بھی ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے انبیاء بھی اس سے خالی نہیں، اللہ تعالیٰ کے اولیاء بھی اس سے خالی نہیں۔اسی طرح صلحاء بھی اس سے خالی نہیں اور اشقیاء بھی اس سے خالی نہیں۔لیکن یہی بیماریاں جب ایک مومن پر آتی ہیں تو اس کے اور اس کے دوستوں کے لئے فائدہ کا موجب بن جاتی ہیں اور یہی بیماریاں جب غیر مومن پر آتی ہیں تو اس کے اور اس کے دوستوں کے لئے ابتلاء اور ٹھو کر کا موجب بن جاتی ہیں۔مجھے ان ایام میں کئی خطوط باہر سے بھی آئے ہیں اور یہاں سے بھی آئے ہیں۔باہر سے جو خط آئے ہیں ان میں سے بعض میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ غیر مبائعین آجکل میرے متعلق یہ دعوی کر رہے ہیں کہ ان کی عمر باون سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی اور یہ کہ اس عرصہ میں وہ ضرور فوت ہو جائیں گے۔زندگی اور موت تو اللہ تعالیٰ کے