خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 176 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 176

خطبات محمود 176 1940 جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔اگر نوٹ کرنے والے نے اس کا مفہوم صحیح سمجھا ہے تو جیسا کہ میں نے بارہا کہا ہے ایک دفعہ پھر یہ حقیقت ثابت ہو گئی کہ جو شخص سلسلہ کو چھوڑتا ہے وہ جھوٹ بولنے لگ جاتا ہے۔بعض دفعہ کوئی شخص کوئی پوشیدہ بات کہتا ہے اور اس کے متعلق کسی کو دھوکا لگ جاتا ہے۔ایک دفعہ یہاں حیدر آباد سے ایک طالب علم آیا۔میں نے مبلغین کلاس یہاں جاری کرار کبھی تھی وہ اس میں پڑھنے لگا۔وہاں بعض لوگوں سے اس کی لڑائی ہو گئی اور اس کا قصور ثابت ہو گیا۔اسے ڈر تھا کہ اب مجھے سزا ملے گی اس لئے وہ جھٹ یہاں سے چلا گیا اور لاہور جا پہنچا اور پیغامیوں نے جیسا کہ ان کا قاعدہ ہے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا۔اس نے ایک مضمون لکھا کہ میں قادیان سے اس لئے آگیا ہوں کہ پہلے تو وہاں مجھے عام اسلامی باتیں ہی بتائی جاتی تھیں مگر جب دیکھا کہ ایمان پکا ہو گیا ہے اور خلیفہ نے یہ محسوس کر لیا کہ اب یہ کہیں جا نہیں سکتا تو ایک روز مجھے بیت الفکر میں جو مسجد کے پاس ایک کمرہ ہے بلایا اور کہا کہ اب تمہارے متعلق اطمینان ہو گیا ہے اس لئے اب تم اس بات کے مستحق ہو کہ تمہیں حقیقت بتادی جائے۔اصل میں ہمارا عقیدہ یہ ہے خاتم النبیین محمد مصطفی صلی الی کم نہیں بلکہ مرزا صاحب ہیں۔اس کا بیان تھا کہ یہ بات میں نے اسے بیت الفکر میں علیحدہ لے جاکر کہی تھی۔اس سے ناواقف لوگوں کو دھوکا لگنے کا امکان تھا لیکن جو لوگ ہمیں جانتے ہیں، دن رات ہماری تقریریں سنتے اور پڑھتے ہیں وہ جانتے اور سمجھتے تھے کہ یہ بات جھوٹ ہے۔باقی لوگوں کو سمجھانے کا کوئی ذریعہ نہ تھا کیونکہ اس نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ بات اس سے بیت الفکر میں کہی گئی۔یہ بھی خطر ناک جھوٹ تھا مگر یہ جھوٹ جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے اس سے بھی زیادہ ہے کیونکہ خطبہ تو ہزاروں آدمیوں کے سامنے دیا جاتا ہے اور پھر لطف یہ ہے کہ اس شخص نے اپنی تقریر میں دلائل بھی دینے شروع کر دیئے کہ میرا یہ حکم نا جائز ہے 2 اور کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو فرمایا ہے کہ اس زمانہ میں جہاد نا جائز ہے اور خلیفہ نے حضرت مسیح موعود کی تعلیم کو بھی چھوڑ دیا ہے اور معلوم ہوتا ہے یہ سب کچھ ہمارے قتل کے لئے ہو رہا ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ جو شخص جماعت سے خارج ہوتا ہے وہ اپنی پوزیشن ایسی سمجھ لیتا ہے کہ گویا ساری جماعت