خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 175

1940 175 خطبات محمود پھر بعض بچے غیر معمولی طور پر ذہین ہوتے ہیں اور چھ سال کی عمر میں ہی بات سمجھ لیتے ہیں۔جب یہ تحریک شروع ہوئی وہ اس کے قریب میں ہی پیدا ہوئے تھے یا چند ماہ کے تھے۔اب وہ چھ سال کے ہو گئے ہیں وہ ان تقریروں کو سنیں گے تو یہ باتیں ان کے ذہن نشین ہو جائیں گی۔پس میں اس سال کے ان جلسوں کے لئے گیارہ اگست کی تاریخ مقرر کر تا ہوں۔اس روز جلسے کر کے تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق تقریریں کی جائیں اور ان کی ضرورتیں اور فوائد بیان کئے جائیں۔جنگ نے ان ضرورتوں کو آج بالکل واضح کر دیا ہے۔میں امید کرتاہوں کہ احباب بالخصوص عہدہ داران ان جلسوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے اور سلسلہ کے اخبارات بھی اس کی اہمیت کو متفرق پیرایوں میں جماعت کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔میں یہ بھی ہدایت کرتا ہوں کہ اس جلسہ سے قبل جماعت کے مردوں، عورتوں اور بچوں کے علیحدہ علیحدہ جلسے کر کے بار بار یہ باتیں ان کے سامنے پیش کی جائیں۔سیکر ٹریان تحریک جدید ہفتہ وار رپورٹیں بھجواتے رہیں کہ اس کے لئے انہوں نے کس طرح چھوٹے چھوٹے جلسے منظم کئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ بھی کوشش کی جائے کہ اس وقت تک چندے بھی پورے کے پورے ادا ہو جائیں یا ان کا اکثر حصہ ادا ہو جائے اور جماعت کا اکثر حصہ ادا کر چکا ہو۔اعداد کے لحاظ سے چونکہ یہ چھٹا سال ہے یہ سستی کے سال بھی ہوتے ہیں اور چپستی کے بھی۔بعض لوگ تھک جاتے ہیں اور ان کا قدم سُست پڑنے لگتا ہے مگر کئی سمجھتے ہیں کہ اب کام ختم ہونے لگا ہے۔تحریک اختتام کو پہنچنے والی ہے اس لئے زیادہ جوش سے حصہ لینا چاہیئے۔اس کے بعد میں دوستوں سے بعض آدمیوں کے فتنہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔سندھ جانے سے پہلے میں نے ان کے متعلق ایک خطبہ میں بیان کیا تھا اور آج پھر بعض باتیں ان کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں۔بعض دوست ان کی تقریریں نوٹ کر کے مجھے بھیج دیتے ہیں۔چند روز ہوئے ان کی تقریروں کا خلاصہ مجھے پہنچا جسے پڑھ کر مجھے بے حد حیرت ہوئی۔ایک نے ان میں سے اپنی تقریر میں کہا کہ کتنا ظلم ہے کہ خلیفہ المسیح نے اپنے ایک خطبہ میں خطبہ میں میں نے 28 جولائی کا اعلان کیا تھا مگر دفتر تحریک کی سفارش پر کہ وقت تھوڑا ہے بیرون ہند کے لوگ تیاری نہ کر سکیں گے میں گیارہ اگست کا اتوار اس دن کے لئے مقرر کرتا ہوں۔