خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 365 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 365

$1940 364 خطبات محمود سابقہ حصہ ہمیں واپس نہیں کریں گے تو گو بقیہ حصہ پھر بھی ہم انہیں دے دیں گے لیکن بوجہ ناقص ہونے کے وہ مجلد نہیں ہو گا اور جلد انہیں خود کرانی پڑے گی۔پس جن دوستوں نے تفسیر کا پہلا حصہ منگوالیا تھا وہ اب دفتر تحریک جدید کو واپس بھجوا دیں۔جلسہ سالانہ پر بقیہ حصہ شامل کر کے سات آٹھ سو صفحات پر مشتمل ایک مکمل جلد إِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی انہیں دے دی جائے گی۔آجکل کاغذ سخت مہنگا ہو گیا ہے۔پریس کے اخراجات بھی پہلے سے زیادہ ہو گئے ہیں مگر باوجود اس کے کہ اخراجات میں کئی لحاظ سے زیادتی ہو چکی ہے۔میری تجویز ہے کہ اس تفسیر کی قیمت زیادہ نہ رکھی جائے۔چنانچہ مجلد تفسیر کی قیمت میں نے پانچ روپے تجویز کی ہے سات آٹھ سو صفحات پر وہ مشتمل ہو گی۔سائز بڑا ہو گا اور جلد بندی ہوئی ہو گی۔میں یہ بھی اعلان کرتا ہوں کہ ہر جگہ کی جماعتیں اپنی اپنی جگہ اس تفسیر کی خریداری کا انتظام کریں اور کوشش کریں کہ جلسہ سالانہ پر یہاں سے اکٹھی کئی کئی جلدیں خرید کر لے جائیں۔اگر وہ بذریعہ ڈاک منگوائیں گے تو ایک جلد پر بارہ چودہ آنے ڈاک کا خرچ آجائے گا اور اس طرح انہیں زیادہ اخراجات کا متحمل ہونا پڑے گا لیکن اگر وہ اپنی اپنی جگہ تحریک کر کے جلسہ سالانہ پر کتابیں خرید کر لے جائیں گے تو خرچ ڈاک سے بچ جائیں گے۔ہمارے دوستوں کی طرف سے بالعموم یہ شکوہ ہو تا رہا ہے کہ تفسیر قرآن کی اشاعت میں تاخیر سے کام لیا جا رہا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ اب وہ اس شکوہ کے دور ہونے پر خریداری کی کثرت سے اپنے جذبات کا اظہار کریں گے اور نہ صرف خود خریدار بنیں گے بلکہ دوسروں کو بھی تحریک کریں گے کہ وہ اس کے خریدار بنیں۔اسی طرح وہ دوست جو اثر ورسوخ رکھنے والے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ غیر احمدیوں میں بھی اس کی خریداری کی تحریک کریں۔قرآن کریم ایک ایسی چیز ہے جس کی اشاعت ہماری تبلیغ میں بہت ممد ہو سکتی ہے کیونکہ لوگ جہاں ہماری دوسری کتب کے بارہ میں تعصب رکھتے ہیں قرآن کریم کو شوق سے لے لیتے ہیں۔اگر انہیں لوگوں کو سلسلہ کا لٹریچر پڑھنے کے لئے دیا جائے تو گو اس میں بھی اسلام اور قرآن کی ہی باتیں ہوتی ہیں مگر وہ ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے سلسلہ کا لٹریچر خرید اتولوگ اعتراض کریں گے۔لیکن قرآن کریم کے متعلق لوگوں میں یہ احساس پایا جاتا ہے کہ اس کا صحیح ترجمہ