خطبات محمود (جلد 21) — Page 201
خطبات محمود 201 * 1940 دکھایا ہے اور جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ یہ اس رنگ میں پورا ہوا ہے کہ جس کی نظیر جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی کوئی نہیں ملتی ہیں تو ایمان اور بھی بڑھ جاتا ہے۔پھر یہ رؤیا اس وقت کا ہے جب ابھی لڑائی شروع بھی نہ ہوئی تھی اور اتحادی اپنی طاقت کے بہت دعوے کرتے تھے۔یہ رویا دھرم سالہ میں جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں میں نے دیکھا تھا اور جنگ ستمبر میں شروع ہوئی۔اس وقت یہ خیال بھی نہ ہو سکتا تھا کہ برطانیہ اتنا کمزور ہو سکتا ہے اور جب فرانس شکست کھانے لگا تو میں نے خیال کیا کہ اس خواب کی تعبیر کوئی اور ہو گی کیونکہ کسی گرے ہوئے ملک کو کون کہہ سکتا ہے کہ ہمارے ساتھ مل جاؤ مگر برطانیہ نے جب دیکھا کہ فرانس جتنا مقابلہ کر سکتا تھا کر چکا اور اب اگر اس نے صلح کرلی تو ہمارے لئے بہت خطرناک ثابت ہو گا تو اس نے اسے تحریک کی کہ آؤ دونوں ملکوں کا الحاق کر دیں۔جنگ کے دوران میں یہی حالت رہے اور جب فتح ہو جائے گی تو پھر دیکھا جائے گا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے میرے رؤیا کو ایسے رنگ میں پورا کیا کہ دنیا کی ہزاروں سال کی تاریخ میں اس کی ایک بھی مثال نہیں ملتی اور جس بات کی دنیا میں کوئی ایک مثال بھی نہ ہو اُسے دماغ خود نہیں بناسکتا۔ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص دیکھے کہ میں نے پگڑی باندھی ہوئی ہے یا میں گھوڑے پر سوار ہوں کیونکہ لوگ روزانہ پگڑی باندھتے ہیں اور گھوڑوں پر سوار ہوتے ہیں۔ایسی مثالیں روزانہ دیکھنے میں آتی ہیں مگر یہ تو ایسی بات تھی جس کی کوئی ایک مثال بھی تاریخ عالم میں نہیں ملتی اور پھر یہ ایسے حالات میں دکھائی گئی کہ جب اتحادی کہتے تھے کہ ہم پانچ سال تک جنگ کو جاری رکھیں گے اور ان کے مقابلہ پر ہٹلر کہتا تھا کہ میں نے سات سال تک جنگ جاری رکھنے کی تیاری کی ہوئی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ ایسی غلطیاں ہوئیں کہ منٹوں میں کچھ کا کچھ ہو تا چلا گیا اور لشکر تباہ ہوتے گئے۔بعض ایسی ایسی غلطیاں ہوئی ہیں کہ ہم بھی انہیں پڑھ کر حیران ہوتے ہیں کہ جرنیلوں نے کس طرح ایسی غلطیاں کر دیں۔ان غلطیوں کے نتیجہ میں ایسے حالات پید اہوتے گئے کہ برطانیہ کو یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ اگر فرانس نے جرمنی سے صلح کر لی تو ہمارے لئے بہت مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔یہ جو فرمایا کہ یہ چھ ماہ پہلے کی بات ہے اس کے گو بُرے معنی بھی چنانچہ خطبہ کے بعد ریڈیو پر یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اس پیشکش کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔