خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 184

خطبات محمود 184 1940 چھینٹا دیتے ہیں اور پھر بھی نہ جاگے تو چار پائی الٹا دیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ بھی اسی طرح کرتا ہے۔پس جماعت کو چاہیئے کہ اپنے اندر بیداری پیدا کرے۔تبلیغ میں لگ جائے ، نمازوں کی پابند ہو اور ہر لحاظ سے اپنی اصلاح کرے۔پھر یہ لوگ آپ ہی آپ خاموش ہو جائیں گے۔ان کی نہ تو علم کے لحاظ سے کوئی حیثیت ہے اور نہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو کوئی تائید یا نصرت حاصل ہے۔وہ جانتے بھی نہیں کہ تقویٰ کیا ہے ان کو صرف بڑائی کا خیال ہے۔جماعت کو چاہیے کہ ان کی باتوں کی طرف کوئی دھیان ہی نہ دے۔وہ آپ ہی آپ جھاگ کی طرح بیٹھ جائیں گے۔اپنی اصلاح میں لگ جائے، دین سیکھنے اور سکھانے کی طرف متوجہ ہو ، زبان کو پاک رکھا جائے ، گالی گلوچ نہ کی جائے، نمازوں کی پابندی کی جائے کیونکہ ان باتوں کے بغیر خدا تعالیٰ کا فضل حاصل نہیں ہو سکتا۔اگر جماعت اپنی اصلاح کرے اور تبلیغ میں لگ جائے تو ان لوگوں کے فتنے خود بخود مٹ جائیں گے کیونکہ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹ بولنے والا کامیاب نہیں ہو سکتا۔“ (الفضل 16 جون 1940ء) 1 صحیح مسلم کتاب الايمان باب الحث على المبادرة بالاعمال۔۔۔۔2 الله ضمیمہ تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 77