خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 185 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 185

$ 1940 185 (14) خطبات محمود جمعہ کی نماز میں اور جمعرات کو روزہ رکھنے کے بعد دعا کی جائے کہ خدا دنیا کو ہلاکت اور تباہی سے بچا کر صراطِ مستقیم دکھائے فرمودہ 14 جون 1940ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں پیچش کی شکایت کی وجہ سے آتو نہیں سکتا تھا لیکن حالات اس قسم کے ہیں کہ ان کی وجہ سے میں نے مناسب سمجھا کہ خواہ مرض بعد میں زیادہ ہی کیوں نہ ہو جائے خطبہ مجھے خود پڑھانا چاہیے۔وہ احباب جو اخبارات پڑھا کرتے ہیں انہیں معلوم ہو گا کہ جنگ کے حالات زیادہ سے زیادہ خطر ناک ہوتے جا رہے ہیں اور اب تو ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ قریب ہے ہندوستان بھی اس کی لپیٹ میں آجائے۔1938ء کی مجلس شوری کے موقع پر میں نے ذکر کیا تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ ہم ایک کشتی میں بیٹھے ہیں جو سمندر میں ہے اور سمندر بہت وسیع ہے اس کے ایک طرف اٹلی کی مملکت ہے اور دوسری طرف انگریزوں کی۔اٹلی کی مملکت شمال مغربی طرف معلوم ہوتی ہے