خطبات محمود (جلد 21) — Page 183
* 1940 183 خطبات محمود دو روپے اور روٹی ملتی ہے مگر وہ کام نہیں کرتے۔لیکن احمدیت کی وجہ سے آج یہ حالت پہنچ گئی ہے کہ اب بارہ چودہ روپیہ اور روٹی دینی پڑتی ہے۔یہ کتنا بڑا فرق ہے۔یہی حال دھوبیوں کا ہے۔ان کو سوائے اس کے کہ فصل کے موقع پر مالکوں کی طرف سے غلہ وغیرہ دے دیا جاتا تھا یا سوائے اس کے کہ کسی کی کوئی خدمت وغیرہ کر کے کچھ حاصل کر لیں کوئی آمد نہ تھی مگر اب وہ یہاں 25، 30 بلکہ چالیس چالیس روپیہ ماہوار کماتے ہیں۔یہی حال تر کھانوں اور لوہاروں وغیرہ کا ہے۔پہلے یہاں ان کی مزدوری چھ سات آنہ روزانہ تھی مگر اب ڈیڑھ دو روپیہ ہے۔تو خواہ قادیان کے رہنے والے ہوں یا باہر سے آنے والے تاجر ہوں یا مز دور یا کوئی اور کام کرنے والے، سب پر احمدیت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوئے ہیں۔پھر جو لوگ پنشن لے کر یہاں آ جاتے ہیں ان کو بھی دنیوی لحاظ سے اور دینی لحاظ سے بھی کافی فائدے پہنچتے ہیں۔یہاں تعلیم کا جیسا انتظام ہے باہر ویسا ان کے لئے نہیں ہو سکتا۔پھر یہاں ان کے بیوی بچے بے فکری سے رہتے ہیں کئی لوگ بیوی بچوں کو یہاں چھوڑ کر خود باہر چلے جاتے ہیں بلکہ ہندوستان سے باہر چلے جاتے ہیں اور ان کے بعد ان کے بیوی بچے بڑے آرام اور چین سے زندگی بسر کرتے ہیں۔میں مانتا ہوں کہ سو میں سے کسی ایک کو کوئی تکلیف بھی پہنچتی ہو گی مگر عام طور پر بہت آرام پہنچتا ہے۔لاہور میں ایک سکھ پروفیسر نے اپنی ایک تقریر میں کہا ہے کہ جب ملک میں عام خطرہ ہو تو احمدیوں میں جائے پناہ مل سکتی ہے۔پس ان فضلوں کے باوجو د جو احمدیت کی وجہ سے دینی دنیوی، روحانی اور علمی لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے ان پر کئے ہیں، کئی ہیں جو ان فضلوں کے مقابلہ میں احمدیت کے لئے بہت ہی کم جد و جہد کرتے ہیں اور ان کے اندر بیداری پیدا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ایسے فتنے پیدا کرتا رہتا ہے۔جب کوئی فتنہ اٹھتا ہے تو ایسے کمزور لوگوں میں بھی جوش پیدا ہو جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ان مخالفوں کا خوب مقابلہ کرنا چاہیئے۔خوب تقریریں ہوں اور رسالے لکھے جائیں حالانکہ اگر وہ پہلے ہی تقریروں اور رسالوں کا انتظام کرتے تو وہ فتنہ پید اہی نہ ہوتا اور اب بھی اگر وہ اپنی اصلاح کر لیں اور اپنے اندر بیداری پیدا کر لیں تو اللہ تعالیٰ فتنوں کے سلسلہ کو روک سکتا ہے۔یہ فتنے تو محض جگانے کے لئے ہوتے ہیں جب کوئی شخص نیند سے بیدار نہ ہو تو ہم اسے بلاتے ہیں، پھر بھی ہوش میں نہ آئے تو پانی کا