خطبات محمود (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 486

خطبات محمود (جلد 21) — Page 363

$1940 362 خطبات محمود گا اور بچوں کو اپنے ماں باپ کے پاس رکھا جائے گا۔اور اگر کسی کے بچے جنت کے اعلیٰ مقام پر ہوئے اور ماں باپ ادنیٰ مقام پر تو اللہ تعالیٰ ماں باپ کو بلند کر کے ان کے بچے کے پاس لے جائے گا۔بہر حال جذبات پدری اور جذبات مادری کا احترام وہاں انتہاء تک پہنچا ہوا ہو گا۔حضرت یعقوب علیہ السلام اسی امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں لَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مسْلِمُونَ کہ اے میرے بیٹو! مرنے کے بعد ہم تو یہ امیدیں لگائے بیٹھے ہوں گے کہ ابھی ہمارے بیٹے ہمارے پاس آتے ہیں اور ہم اکٹھے جنت میں رہیں گے لیکن اگر تمہارے اعمال اچھے نہ ہوئے تو ہماری یہ امیدیں دل ہی دل میں رہ جائیں گی اور تم تو کہیں جارہے ہو گے اور ہم کہیں جارہے ہوں گے۔اس لئے اے میرے بیٹو! تم میری اس وصیت کو یاد رکھو کہ جب تمہاری موت کا وقت آئے تو اس وقت تمہارا خاتمہ لا إلهَ إِلَّا اللہ پر ہی ہونا چاہیے تاکہ ہم اگلے جہان اکٹھے رہیں اور ہم میں کوئی جدائی واقع نہ ہو تو انجام پر ہی سارا انحصار ہوتا ہے۔اسی لئے دوسرے کے لئے بہترین دعا یہ ہوتی ہے کہ خدا اس کا انجام بخیر کرے کیونکہ جس کی موت اچھی ہو گئی اس کی ساری زندگی اچھی ہو گئی اور جس کی موت خراب ہو گئی اس کی ساری زندگی خراب ہو گئی۔پس جو لوگ تحریک جدید میں حصہ نہیں لے سکے ان کا فرض ہے کہ وہ اس تحریک میں حصہ لینے والوں کے لئے دعائیں کریں کہ خدا ان کا انجام بخیر کرے اور ان کی نیتوں اور ارادوں کو احسن طور پر پورا کرے۔تحریک جدید میں حصہ لینے والوں کو بھی چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے لئے دعائیں کریں تا اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور وہ ہماری حقیر کوششوں میں برکت ڈالے اور ان کے مفید نتائج پیدا فرمائے۔اسی طرح ان روکوں اور مشکلات کے دور ہونے کے لئے بھی دعائیں کی جائیں۔جو تبلیغ اسلام کے لئے ایک مستقل فنڈ قائم کرنے کی راہ میں حائل ہو رہی ہیں اور اللہ تعالیٰ سے التجا کی جائے کہ وہ ایسا مستقل فنڈ قائم کرنے میں ہماری مدد کرے جو دنیا کے کناروں تک اسلام اور احمدیت کی تبلیغ پہنچانے میں ممد ہو اور پھر یہ بھی دعا کریں کہ وہ لوگ جنہوں نے تحریک جدید میں حصہ نہیں لیا یا حصہ تو لیا مگر اپنی طاقت سے کم لیا ہے یا حصہ تو اپنی طاقت کے مطابق لیا ہے